سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 182 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 182

سیرت المہدی 182 حصہ چہارم با تر جمہ پڑھ لے۔نماز اور روزہ اور زکوۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز بآسانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے اور لڑکی کے نام سے مطلع فرمائیں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد چونکہ دونو کی عمر چھوٹی ہیں اس لئے تین برس تک شادی میں تو قف ہوگا۔اس خط پر کسی اور کے قلم سے تاریخ ۲۴ را پریل ۱۹۰۲ء درج ہے) 1275 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت اماں جان اُم المومنین اطال اللہ ظلہا نے مجھے فرمایا کہ میرے بچوں کی پیدائش اس طرح ہوئی ہے کہ عصمت انبالہ میں پیدا ہوئی۔بشیر اول قادیان میں بیت الفکر کے ساتھ والے دالان میں پیدا ہوا۔تمہارے بھائی محمود نیچے کے دالان میں پیدا ہوئے جو گول کمرہ کے ساتھ ہے۔شوکت لدھیانہ میں پیدا ہوئی تم ( یعنی خاکسار مرزا بشیر احمد ) نیچے کے دالان متصل گول کمرہ میں پیدا ہوئے۔شریف بھی اسی دلان میں پیدا ہوئے اور مبارکہ بھی اسی میں پیدا ہوئیں۔مبارک نیچے کی منزل کے اس دالان میں پیدا ہوا جو غربی گلی کے ساتھ ہے اور کنوئیں سے جانب غرب ہے۔امتہ النصیر بھی مبارک والے دالان میں پیدا ہوئی اور امتہ الحفیظ اوپر والے کمرہ میں جو بیت الفکر کے ساتھ ہے پیدا ہوئی۔1276 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت اماں جان ام المومنین اطال اللہ ظلہا نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے سنا ہوا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کے مکان کے اس کمرہ میں پیدا ہوئے تھے جو نچلی منزل میں ہمارے کنوئیں والے صحن کے ساتھ شمالی جانب ملحق ہے۔1277 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت اماں جان ام المومنین نے مجھ سے بیان کیا کہ ہماری بڑی بہن عصمت انبالہ میں پیدا ہوئی تھی اور لدھیانہ میں فوت ہوئی۔اس کی قبر لدھیانہ کے قبرستان گور غریباں میں ہے اور ایک احمدی سپاہی ( سابقہ خاوندز وجه با بوعلی حسن صاحب سنوری ) کے بیٹے کی قبر کے ساتھ ہے۔شوکت بھی لدھیانہ میں فوت ہوئی اور قبرستان حرم سرائے شاہ زادگان لدھیانہ میں ہے۔