سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 181 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 181

سیرت المہدی 181 حصہ چہارم تحریر مجھ سے بیان کیا ہے کہ وہ عبدالمحی عرب نہیں تھے بلکہ محمد سعید عرب شامی تھے جو یہاں آئے اور ایک عربی رسالہ بھی انہوں نے لکھا تھا۔اور ان کی شادی مالیر کوٹلہ میں ہوئی تھی اور عبدالمحی صاحب تو بہت عرصہ بعد قادیان آئے تھے۔1274 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے اپنے برادر نسبتی عزیز عبد الرحمن خان نیازی سکنہ پشاور سے بعض وہ خطوط حاصل ہوئے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرے خسر یعنی خان بہادر مولوی غلام حسن خان صاحب پشاور کے نام لکھے تھے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خط کو پہچانتا ہوں اور یہ خطوط حضور کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں ان میں سے ایک خط جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میری شادی کی تجویز کے متعلق میں مولوی صاحب موصوف کولکھا وہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم محبی مکرمی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمه نحمده و نصلی علی رسوله کریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اس سے پہلے اخویم مولوی عبد الکریم صاحب نے برخوردار محمود احمد کے رشتہ ناطہ کے لئے عام دوستوں میں تحریک کی تھی اور آپ کے خط کے پہنچنے سے پہلے ایک دوست نے اپنی لڑکی کے لئے لکھا اور محمود نے اس تعلق کو قبول کر لیا۔بعد اس کے آج تک میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد اپنے درمیانی لڑکے کے لئے تحریک کروں جس کی عمر دس برس کی ہے اور صحت اور متانت مزاج اور ہر ایک بات میں اس کے آثارا چھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق عمریں بھی باہم ملتی ہیں۔اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں اور میں قریب ایام میں اس بارہ میں استخارہ بھی کروں گا اور بصورت رضا مندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ لڑکی کو ضروریات علم دین سے مطلع فرما دیں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف