سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 11 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 11

سیرت المہدی 11 حصہ چہارم جماعت کپورتھلہ اور ڈاکٹر صادق بھی لیکچر سنے گئے۔اور ڈاکٹر صاحب نے ہم سے کہا کہ شیخ مہر علی کے عزیز وا قارب یہ کہتے ہیں کہ یہ جو مشہور کیا جاتا ہے کہ شیخ صاحب مسیح موعود کی قبولیت دعا سے بری ہوئے ہیں، یہ غلط ہے۔بہت سے لوگوں نے ان کی بریت کے لئے دعا کی تھی۔مرزا صاحب کی دعا میں کیا خصوصیت ہے۔خدا جانے کس کی دعا قبول ہوئی۔یہ واقعہ حضرت صاحب کو جماعت کپورتھلہ نے لکھ بھیجا۔اس تحریر پر حضرت صاحب نے ایک اشتہار اس مضمون کا شائع کیا کہ میرا دعویٰ ہے کہ محض میری دعا سے شیخ مہر علی بری ہوئے ہیں۔یا تو شیخ صاحب اس کو منظور کر کے اخبار میں شائع کرا دیں ورنہ ان کے خلاف آسمان پر مقدمہ دوبارہ دائر ہو جائے گا اور اس مقدمہ میں قید کی سزا ضرور ہوگی۔ایک اشتہار رجسٹری کرا کر کے شیخ مہر علی کے پاس بھیجا گیا۔وہ بہت خوف زدہ ہو گیا۔اور قبولیت دعا مسیح موعود علیہ السلام کا اقراری ہوا اور اخبار میں شائع بھی کرا دیا۔اور یہ بھی لکھا کہ جیل خانہ سے واپس آکر مجھ کو حضور کا خط ملا جس میں مجھ کو ہوشیار پور چھوڑنے کے واسطے ہدایت ہوئی تھی۔اگر اس وقت مجھ کو خط مل جاتا تو میں ضرور ہوشیار پور چھوڑ جاتا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس واقعہ کا ذکر روایت نمبر ۳۴۶ میں بھی آچکا ہے۔1992 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں فیاض علی صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ قصبہ سراوہ ضلع میرٹھ میں ، جہاں کا میں رہنے والا ہوں۔ایک شخص مولوی حمید اللہ اہل حدیث رہتا تھا۔اُن سے میرا مباحثہ ہوتا رہتا تھا۔وہ بہت سی باتوں میں عاجز آجاتے تھے۔آخر ایک دفعہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں مرزا صاحب کے پاس چلوں گا۔اس کے بعد میں اپنی نوکری پر کپورتھلہ چلا آیا۔میں یہ سمجھا کہ مولوی صاحب اب بیعت کر لیں گے۔کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ میں قادیان جارہا ہوں۔راستہ میں ایک دریا موجزن ہے۔مگر اس کے اوپر میں بے تکلف بھا گا جارہا ہوں۔میرے ساتھ ایک اور شخص ہے مگر وہ گلے تک پانی میں غرق ہے۔مگر ہاتھ پیر مارتا ہوا وہ بھی دریا سے پار ہو گیا۔میں نے سمجھا کہ یہ حمید اللہ مولوی ہے۔تھوڑے عرصہ کے بعد مولوی صاحب کا قادیان جانے کے لئے ایک خط کپورتھلہ میں میرے پاس آیا۔میں بہت خوش ہوا۔مولوی صاحب کا اصل خط اور ایک عریضہ اپنی طرف سے حضرت اقدس کی خدمت میں بھیج دیا اور عرض کی کہ غالبا یہ مولوی حضور کی بیعت کرنے کے واسطے آ رہا ہے۔حضور نے جواب