سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 162 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 162

سیرت المہدی 162 حصہ چہارم اور واپس کرایا گیا) پھر دوبارہ مقدمہ ضلع گورداسپور میں منتقل ہو گیا اور خدا نے عزت کے ساتھ بری کیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔1232 ﴾ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ آپ (حضرت صاحب ) نماز عموماً دوسرے کی اقتدا میں پڑھتے تھے۔میں نے اس قدر طویل عرصہ میں دو دفعہ حضور علیہ السلام کی اقتدا میں نماز پڑھی ہے۔(1) قبل دعوئی مسجد اقصیٰ میں شام کی نماز۔ایک رکعت میں سورۃ و التین پڑھی تھی لیکن بہت دھیمی آواز میں جو مقتدی بہ مشکل سن سکے۔(۲) دوسری دفعه مولوی کرم الدین والے مقدمات میں گورداسپور کو جاتے ہوئے بڑی نہر پر ظہر کی نماز حضور علیہ السلام کی اقتدا میں پڑھی تھی۔1233) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ دوران مقدمات مولوی کرم الدین ہمیں بعض کاموں کی وجہ سے سولہ سترہ روز کے بعد جب قادیان پہنچا۔حضور علیہ السلام دریچہ بیت الفکر سے جو مسجد مبارک میں کھلتا تھا تشریف لائے اور دیکھتے ہی مجھ کو فرمایا کہ بڑی دیر کے بعد آئے۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضور کو اپنے خدام کو جلد یا بدیر آمد و رفت کے متعلق خیال رہتا تھا۔1234 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ حضور نے ایک جلسہ کیا اور اس کا نام جلسہ الدعا“ رکھا ( یہ جلسہ عید گاه قدیمی متصل قبرستان غربی جانب از قادیان کیا تھا) جلسہ مذکورہ میں حضور نے تقریر فرمائی کہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ یاجوج ماجوج کی جنگ ہوگی اور یا جوج ماجوج روس اور انگریز ( برطانیہ ) دونوں قومیں ہیں اور ہمیں معلوم نہیں کہ جب یہ جنگ ہوگی اس وقت ہم زندہ ہوں گے یا نہیں ؟ اس لئے میں آج ہی دعا کر چھوڑتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس وقت انگریز قوم کو فتح دے۔آمین۔