سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 157 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 157

سیرت المہدی 157 حصہ چہارم قادیان آیا۔تو چند روز کے بعد اسے ہلکا ؤ ہو گیا۔اس پر حضرت مولوی شیر علی صاحب نے کسولی کے افسران کو تار دیا کہ عبدالکریم کو ہلکاؤ ہو گیا ہے۔کیا علاج کیا جائے ؟ انہوں نے جواب دیا Sorry nothing can be done for Abdul Karim افسوس! عبد الکریم کے لئے اب کچھ نہیں ہوسکتا۔تب عبد الکریم کو سید محمد علی شاہ صاحب رئیس قادیان کے ایک مکان میں علیحدہ رکھا گیا۔اور مکرم معظم سید ولی اللہ شاہ صاحب اور خاکسار اس کے پاس پہرہ کے لئے اپنی مرضی سے لگائے گئے۔ہم دونوں بھی اس کے پاس جانے سے ڈرتے تھے۔بہر حال سید نا حضرت اقدس علیہ السلام نے نہایت الحاج سے عبد الکریم کے لئے دعائیں کیں۔ڈاکٹروں کو حکم دیا کہ عبد الکریم کو ہرگز زہر دے کر نہ مارا جائے۔اسے بادام روغن بھی استعمال کراتے رہے۔سو اللہ تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک کی دعاؤں کی برکت سے اسے شفاء دی۔1222 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں بعض اپنی کمزوریوں کا ذکر کیا اور عرض کی کہ بعض وقت طبیعت کی حالت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ گویا طبیعت میں نفاق آ گیا ہے۔حضور نے زور دار الفاظ کے لہجہ کی میں فرمایا کہ ”نہیں نہیں کچھ نہیں۔چالیس سال تک تو نیکی اور بدی کا اعتبار ہی نہیں۔پھر میں نے عرض کہ کہ مجھے پے در پے دو خوا ہیں دہشت ناک آئی ہیں۔فرمایا۔سناؤ۔میں نے عرض کی کہ ”خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک خنزیر پر سوار ہوں اور وہ نیچے سے بہت تیز بھاگتا ہے مگر میں اس کے اوپر سے گرا نہیں ہوں۔اسی اثناء میں ایک بچہ خنزیر مری گردن سے پیچھے کی طرف سے چمٹتا ہے۔میں ہر چند کوشش کرتا ہوں کہ اس کو گردن سے نیچے گرا دوں مگر وہ جبراً میری گردن سے چمٹتا ہے اسی حالتے میں میری آنکھ کھل گئی۔دوسری خواب یہ ہے کہ ایک نامعلوم سا آدمی میری طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ میں اور یہ دونوں نصرانی ہیں۔حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ دونوں خوا ہیں اچھی ہیں۔چنانچہ خواب اول کے متعلق فرمایا کہ تم کسی عیسائی پر فتح یاب ہو گے۔مگر بچہ خنزیر کے متعلق کوئی تعبیر نہ فرمائی۔اور دوسری خواب کے متعلق فرمایا اور ایک کتاب علم تعبیر کی بھی سامنے رکھ لی تھی) کہ ایسی خواب کا دیکھنے والا اگر اہلیت رکھتا ہوتو بادشاہ