سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 822
سیرت المہدی 822 حصہ سوم عارضہ کی وجہ سے ہے۔اس لئے آپ نے طبی نسخہ تجویز فرمایا۔ویسے بھی بعض ظاہری علاج دل میں فرحت اور امنگ پیدا کر دیتے ہیں۔967 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیٹھی غلام نبی صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے رخصت لے کر واپس چلا تو حضور علیہ السلام وداع کرنے کے لئے باہر باغ کی طرف تشریف لے آئے۔جب رخصت ہو کر میں یکہ میں بیٹھنے لگا تو حضور فرمانے لگے کہ واپس چلو۔میں نے عرض کی کہ حضور یکہ والا ناراض ہوگا۔فرمایا کہ چار آنے کے پیسے ہم اس کو دیدینگے۔چنانچہ حضور مجھے واپس لے آئے۔افسوس میری بد بختی تھی کہ میں حضور کی منشاء کو نہ سمجھا اور پھر تیسرے چوتھے دن رخصت لے کر واپس چلا گیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ غالبا اس وقت حضرت صاحب کو کوئی اشارہ ہوا ہوگا یا کسی وجہ سے حضور نے یہ سمجھا ہو گا کہ اس وقت سیٹھی صاحب کا سفر کرنا مناسب نہیں۔اس لئے روک لیا ہوگا۔968 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیٹھی غلام نبی صاحب نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے ایک رجسٹری خط بھیجا۔میں نے کھول کر دیکھا تو اس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ مقدمہ سخت ہے اور حاکم اعلیٰ نے بھی ایماء کر دیا ہے کہ سزا ضرور دو۔اس صورت میں مبشر الہامات شاید محکمہ اپیل میں پورے ہوں۔سوایسا ہی ہوا کہ حاکم نے پانچ صدر و پیہ جرمانہ کیا۔جوا پیل میں واپس آ گیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ مولوی کرم دین والے مقدمہ کا واقعہ ہے۔969 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیٹھی غلام نبی صاحب نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دن کا ذکر ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ حضور غلام نبی کو مراق ہے۔تو حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک رنگ میں سب نبیوں کو مراق ہوتا ہے۔اور مجھ کو بھی ہے۔یہ طبیعتوں کی مناسبت ہے۔جس قد ر ایسے آدمی ہیں کھچے چلے آوینگے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ جیسا کہ روایت نمبر ۳۶۹/۱،۳۶۰،۱۹ میں تشریح کی جاچکی ہے اس سے طبی اصطلاح والا مراق مراد نہیں۔بلکہ جس کی غیر معمولی تیزی اور طبیعت کی ذکاوت مراد ہے۔جس کے اندر