سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 821
سیرت المہدی 821 حصہ سوم ۱۹۱۶۵ بکر می کو آپ کا رفع ہوا۔گو یا ہندی بکرمی سالوں کی رو سے آپ کی عمر ۶ے سال چار ماہ ہوئی۔(ب) عیسوی سال ۷ار فروری ۱۸۳۲ء کو آپ کی ولادت ہوئی اور ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو آپ اپنے خالق حقیقی رفیق اعلے سے جاملے۔پس اس حساب سے آپ نے ۶ ۷ سال دو ماہ اور ۹ دن عمر پائی۔( ج ) سن ہجری مقدس کے مطابق آپ ۱۴ / رمضان المبارک ۱۲۴۷ھ کو پیدا ہوئے۔اور ۹ ربیع الاول ۱۳۲۶ھ کو خدا سے جاملے۔اس حساب سے آپ کی عمر ۷۸ سال ۵ ماه اور ۲۵ دن ہوئی۔یعنی ساڑھے اٹھہتر سال ہوئی۔اس سے اب صاف طور پر واضح ہو جاتا ہے کہ آنحضرت کی عمر الہی الہام کے مطابق ۸۰ سال کے قریب ہوئی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں اپنی تحقیق روایت نمبر ۶۱۳ میں درج کر چکا ہوں۔میاں معراج الدین صاحب عمر کی تحقیق اس سے مختلف ہے لیکن چونکہ دوستوں کے سامنے ہر قسم کی رائے آجانی چاہئے اس لئے میں نے اسے درج کر دینا ضروری سمجھا ہے۔ویسے میری رائے میں جس نتیجہ پر میں پہنچا ہوں وہ زیادہ صحیح اور درست ہے۔واللہ اعلم۔966 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیٹھی غلام نبی صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں شکایت کی کہ مجھے آجکل غم وہم نے بہت تنگ کر رکھا ہے۔تو حضور نے فرمایا کہ ہم نے ایک عرق تیار کیا ہے۔وہ روز پی لیا کرو۔شراب تو حرام ہے لیکن ہم نے یہ عرق خود حلال تیار کیا ہے۔سو حضور متواتر ایک ماہ تک مجھے یہ عرق روزانہ ایک چھٹانک صبح ایک چھٹانک شام کو عنایت فرماتے رہے۔پھر میں نے نسخہ دریافت کیا تو فرمایا کہ اس میں جدوار۔عرق کیوڑا۔بیدمشک اور مشک یعنی کستوری پڑتی ہے۔مگر ساتھ ہی فرمایا کہ یہ تم سے تیار نہیں ہو سکے گا۔۔یہاں سے ہی لے جاؤ۔جب ختم ہو جائے تو لکھ دینا۔ہم اور بھیج دینگے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے سمجھ لیا ہوگا کہ سیٹھی صاحب کا غم و ہم کسی جسمانی