سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 785 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 785

سیرت المہدی 785 حصہ سوم میں اظہار محبت کرتا اور جسم پر نا مناسب طور پر ہاتھ پھیر کر تبرک حاصل کرتا تھا۔خاکسارعرض کرتا ہے کہ اس کا ذکر روایت ۸۹۳ میں بھی ہو چکا ہے۔904 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ قدیم مسجد مبارک کا امام کا حجرہ بیت الفکر حصہ مکان حضرت صاحب نیا اضافه مسجد گھر کا دروازہ سیٹرھیاں غسلخانه اس کے تین حصے تھے۔ایک چھوٹا مغربی حجرہ امام کے لئے تھا۔جس میں دوکھڑ کیاں تھیں۔درمیانی حصہ جس میں دو صفیں اور فی صف چھ آدمی ہوتے تھے۔اسی میں بیت الفکر کی کھڑکیاں کھلتی تھی اور اس کے مقابل پر جنوبی دیوار میں ایک کھڑکی روشنی کے لئے کھلتی تھی۔تیسرا باہر کا مشرقی حصہ اس میں عموماً دو اور بعض اوقا ت تین صفیں اور فی صف پانچ آدمی ہوا کرتے تھے۔اسی میں نیچے سیٹرھیاں آتی ہیں۔اور ایک دروازہ اس کا غسلخانہ میں تھا۔جواب چھوٹے کمرہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اسی تیسرے حصہ میں ایک دروازہ شمالی دیوار میں حضرت صاحب کے گھر میں گھلتا تھا۔غرضیکہ اس زمانہ میں مسجد مبارک میں امام سمیت تئیس آدمیوں کی بافراغت گنجائش تھی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ جو کمرہ بطور غساخانہ دکھایا گیا ہے اس میں حضرت صاحب کے گرتہ پر سُرخی کے چھینٹے پڑنے کا نشان ظاہر ہوا تھا۔