سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 783 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 783

سیرت المہدی 783 حصہ سوم صاف کر آئی ہوں۔وہاں کوئی نجاست نہیں ہے۔آپ اُٹھکر اس کے ساتھ اس حصہ مکان میں آئے۔اور دکھا کر کہا کہ یہ کیا پڑا ہے؟ اور حضرت صاحب نے مولوی صاحب سے فرمایا کہ مجھے کشفی طور پر معلوم ہوا تھا کہ اس عورت نے اس مکان میں جھاڑو تو دیا مگر نجاست نہیں اُٹھائی اور یونہی چلی آئی ہے۔ورنہ مجھے بھی خبر بی تھی کہ وہاں نجاست پڑی ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ بعض اوقات چھوٹی چھوٹی باتیں ظاہر فرما دیتا ہے۔جس سے تعلقات کی بے تکلفی اور اپنا ہٹ کا اظہار مقصود ہوتا ہے۔899 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ مسجد مبارک میں نمار ظہر یا عصر شروع ہو چکی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام درمیان میں سے نماز تو ڑ کر کھڑکی کے راستہ گھر میں تشریف لے گئے اور پھر وضو کر کے نماز میں آملے۔اور جو حصہ نماز کا رہ گیا تھا وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد پورا کیا۔یہ معلوم نہیں۔کہ حضور بھول کر بے وضو آ گئے تھے یا رفع حاجت کے لئے گئے تھے۔900 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے سُنا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ہماری جماعت کی ترقی تدریجی رنگ میں آہستہ آہستہ مقدر ہے جیسا کہ قرآن شریف میں بھی آتا ہے کہ گزَرُعٍ اَخْرَجَ شَطْأَهُ (الفتح :۳۰) مگر فرماتے تھے کہ ہماری جماعت کی ترقی دائمی ہوگی۔اور اس کے بعد قیامت سے قبل والے فساد کے سوا کوئی عالمگیر فساد نہیں ہوگا۔یہ بھی فرماتے تھے کہ خدا ہماری جماعت کو اتنی ترقی دے گا کہ دوسرے لوگ ذلیل اچھوت لوگوں کی طرح رہ جائینگے۔201 بسم اللہ الرحمن الرحیم سیٹھی غلام نبی صاحب نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ میں اور ڈاکٹر بشارت احمد صاحب ایک یکہ میں بٹالہ سے دارالامان آئے۔راستہ میں میں نے ذکر کیا کہ ڈاکٹر صاحب! عام طور پر مشہور ہے کہ جس کو خواب میں رسول اللہ ﷺ کی رویت نصیب ہو جاوے۔اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے۔میں نہیں جانتا کہ یہ بات کہاں تک درست ہے۔لیکن ہم لوگ جو خدا کے رسول کو ہاتھ لگاتے اور بوسہ دیتے اور مٹھیاں بھرتے ہیں حتی کہ میں تو اس قدر بے ادب ہوں کہ جب نماز میں حضرت صاحب کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں تو اس کی پروا نہیں کرتا کہ نماز ٹوٹتی ہے یا