سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 761
سیرت المہدی 761 حصہ سوم بمبئی کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی زیارت کو آیا۔اس کی داڑھی اور مونچھیں سب سفید تھیں۔حضور نے ملاقات کے بعد ان سے پوچھا۔آپ کی کیا عمر ہوگی۔وہ شخص کہنے لگا کہ حضرت میں نے تو اپنا کوئی بال سیاہ دیکھا ہی نہیں نکلتے ہی سفید ہیں۔یاد نہیں کہ اس نے اپنی عمر کتنی بتائی۔اس کی بات سے حضرت صاحب نے تعجب کیا۔اور پھر گھر میں جا کر بھی بیان کیا کہ آج ایک ایسا شخص ملنے آیا تھا۔8549 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے دوسری شادی کی تو کسی وجہ سے جلدی ہی اس بیوی کو طلاق دیدی۔پھر بہت مدت شاید سال کے قریب گزر گیا۔تو حضرت صاحب نے چاہا کہ وہ اس بی بی کو پھر آباد کریں۔چنانچہ مسئلہ کی تفتیش ہوئی اور معلوم ہوا کہ طلاق بائن نہیں ہے بلکہ رجعی ہے۔اس لئے آپ کی منشاء سے ان کا دوبارہ نکاح ہو خاکسار عرض کرتا ہے کہ پہلی بیوی سے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کے اولاد نہیں ہوتی تھی اور حضرت صاحب کو آرزو تھی کہ ان کے اولاد ہو جائے۔اسی لئے آپ نے تحریک کر کے شادی کروائی تھی۔855 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ہر الہی سلسلہ کا پہلا اور آخری نبی قتل سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔مگر درمیانی نبی اگر ان کے ساتھ مخصوص طور پر حفاظت کا وعدہ نہ ہو اور وہ اپنی بعثت کی غرض کو پورا کر چکے ہوں تو وہ قتل ہو سکتے ہیں چنانچہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قتل سے محفوظ رکھا۔اور محمدی سلسلے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل سے محفوظ رکھا۔اور میرے ساتھ بھی اس کا حفاظت کا وعدہ ہے۔مگر فرماتے تھے کہ حضرت بیچی علیہ السلام دشمنوں کے ہاتھ سے قتل ہوئے تھے۔856 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ جس طرح حضرت مسیح ناصری سے پہلے حضرت بیچی علیہ السلام بطور ارہاص کے مبعوث کئے گئے تھے اسی طرح مجھ سے پہلے سید احمد صاحب بریلوی بطور ا رہاص کے مبعوث کئے گئے کیونکہ وہ تیرہویں صدی کے مجد دتھے اور حضرت صاحب فرماتے تھے کہ یہ ایک عجیب مشابہت ہے کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام