سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 759 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 759

سیرت المہدی 759 حصہ سوم خاکسار عرض کرتا ہے کہ میرے گھر سے خان بہادر مولوی غلام حسن صاحب پشاوری کی لڑکی ہیں جو حضرت مسیح موعود کے پرانے صحابی ہیں۔مگر افسوس ہے کہ مولوی صاحب موصوف کو خلافتِ ثانیہ کے موقعہ پر ٹھوکر لگی اور وہ غیر مبایعین کے گروہ میں شامل ہو گئے لیکن الحمد للہ کہ میرے گھر سے بدستور جماعت میں شامل ہیں اور وابستگان خلافت میں سے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے والد ماجد کو بھی ہدایت نصیب فرمائے۔آمین لے 849 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مائی امیر بی بی عرف مائی کا کو ہمشیرہ میاں امام الدین صاحب سیکھوانی نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیشتر طور پر عورتوں کو یہ نصیحت فرمایا کرتے تھے کہ نماز با قاعدہ پڑھیں۔قرآن شریف کا ترجمہ سیکھیں اور خاوندوں کے حقوق ادا کریں۔جب کبھی کوئی عورت بیعت کرتی تو آپ عموماً یہ پوچھا کرتے تھے کہ تم قرآن شریف پڑھی ہوئی ہو یا نہیں۔اگر وہ نہ پڑھی ہوئی ہوتی تو نصیحت فرماتے کہ قرآن شریف پڑھنا سیکھو۔اور اگر صرف ناظرہ پڑھی ہوتی۔تو فرماتے کہ ترجمہ بھی سیکھو۔تا کہ قرآن شریف کے احکام سے اطلاع ہو اور ان پر عمل کرنے کی توفیق ملے۔850 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مائی کا کونے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میرے سامنے میاں عبدالعزیز صاحب پٹواری سیکھواں کی بیوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے کچھ تازہ جلیبیاں لائی۔حضرت صاحب نے ان میں سے ایک جلیبی اٹھا کر منہ میں ڈالی۔اس وقت ایک راولپنڈی کی عورت پاس بیٹھی تھی۔اس نے گھبرا کر حضرت صاحب سے کہا۔حضرت یہ تو ہندو کی بنی ہوئی ہیں۔حضرت صاحب نے کہا۔تو پھر کیا ہے۔ہم جو سبزی کھاتے ہیں۔وہ گوبر اور پاخانہ کی کھاد سے تیار ہوتی ہے۔اور اسی طرح بعض اور مثالیں دے کر اُسے سمجھایا۔851 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مائی کا کونے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میرے بھائی خیر دین کی بیوی نے مجھ سے کہا کہ شام کا وقت گھر میں بڑے کام کا وقت ہوتا ہے اور مغرب کی نماز عموماً قضا ہو جاتی ہے۔تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کرو کہ ہم کیا کیا کریں۔میں نے حضرت صاحب سے دریافت کیا کہ گھر میں کھانے وغیرہ کے انتظام میں مغرب کی نماز قضا ہو جاتی ہے۔اس کے متعلق کیا حکم لے اس کتاب کی اشاعت کے بعد خان بهادر مولوی غلام حسن صاحب پشاوری نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ کی بیعت کر لی تھی۔(ناشر)