سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 667 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 667

سیرت المہدی 667 حصہ سوم ساتھ بیٹھ کر تناول فرماتے تھے اور خاکسار سوائے شاذ و نادر کے ہمیشہ ہر ایک مباحثہ اور سفر میں حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوتا رہا ہے۔728 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک مرتبہ خاکسار نے حضور اقدس علیہ السلام سے عرض کی کہ مجھے مولویوں سے ملنے کا اتفاق ہوتا ہے۔اس لئے حضور کچھ ارشادفرماویں۔آپ نے فرمایا۔کہ جب کہیں گفتگو کا موقعہ ملے۔تو دُعا کرلیا کرنا۔اور یہ کہدیا کرنا کہ میں نے حق کو پہچانا اور قبول کرلیا ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے۔کہ یہ نصیحت بہت مختصر ہے مگر اس میں تاثیرات کا خزانہ مخفی ہے۔729 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی ابراہیم صاحب بقا پوری نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی نے خاکسار کا ہاتھ پکڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے عرض کی کہ حضور یہ مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا۔کہ میں ان کو اچھی طرح پہچانتا ہوں۔یہ تو بہت دفعہ آئے ہیں۔730 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں اولاد کے لئے دعا کی درخواست کی۔فرمایا۔دُعا کرونگا۔پھر دوسرے دن اسی طرح عرض کی۔پھر تیسرے دن بھی عرض کی۔اس پر فرمایا۔کہ مولوی صاحب آپ تو اس طرح سے کہتے ہیں جیسے آپ کی عمر اسی سال کی ہو گئی ہے۔آپ کے ہاں تو بیسیوں لڑکے ہو سکتے ہیں۔سو الحمد للہ کہ اب میں صاحب اولاد ہوں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر فرمایا کرتے تھے۔کہ مردکواولا د سے جلد مایوس نہیں ہونا چاہئے۔اگر کوئی خاص نقص نہ ہو تو اسی نوے سال تک مرد کے اولا دہو سکتی ہے۔731 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں محمد عبد الرحمن صاحب مسکین فریدآبادی ( برادر اکبر ماسٹر احمد حسین صاحب فرید آبادی) نے بواسطہ مولوی عبدالرحمن صاحب مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا۔کہ ۱۹۰۱ء میں ایک مرتبہ جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس مسجد مبارک میں تھی۔میں نے شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کی