سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 649
سیرت المہدی 649 (1) حصہ سوم مرزا صاحب مشفقی مهربان دوستان مرز اغلام مرتضیٰ خاں صاحب رئیس قادیان بصد شوق ملاقات واضح ہو۔کہ پچاس گھوڑے مع سواران زیر افسری مرزا غلام قادر برائے امداد سر کار و سرکوبی مفسدان مرسلہ آں مشفق ملاحظہ حضور سے گذرے۔ہم اس ضروری امداد کا شکر یہ ادا کر کے وعدہ کرتے ہیں۔کہ سرکار انگریزی آپ کی اس وفاداری اور جاں نثاری کو ہرگز فراموش نہ کرے گی۔آں مشفق اس مراسلہ کو بمراد اظہار خدمات سرکار اپنے پاس رکھیں۔تا کہ آئندہ افسران انگریزی کو آپ کے خاندان کی خدمات کا لحاظ رہے۔فقط الراقم (مسٹر ) جیمس نسبٹ ( صاحب بہادر ) ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپور دستخط بحروف انگریزی ۵۷ء مقام گورداسپور خاکسار عرض کرتا ہے۔کہ مرزا غلام مرتضیٰ صاحب حضرت صاحب کے والد ماجد تھے۔جنہوں نے ۱۸۵۷ء کے غدر کے موقعہ پر اپنی گرہ سے پچاس گھوڑے اور ان کا سارا ساز وسامان مہیا کر کے اور پچاس سوارا اپنے عزیزوں اور دوستوں سے تیار کر کے سرکار کی امداد کے لئے پیش کئے تھے۔(۲) از پیش گاہ (مسٹر ) جیمس نسبٹ ( صاحب بہادر ) ڈپٹی کمن دستخط بحروف انگریزی مہر دفتر ڈپٹی کمشنر گورداسپور عزیز القدر مرزا غلام قادر ولد مرزا غلام مرتضیٰ رئیس قادیان بمقابلہ باغیان نا عاقبت اندیش ۵۷ ء آں عزیز القدر نے بمقام میر تھل اور ترموں گھاٹ جو شجاعت اور وفاداری سرکار انگریزی کی طرف سے ہو کر ظاہر کی ہے۔اس سے ہم اور افسرانِ ملٹری بدل خوش ہیں۔ضلع گورداسپور کے رئیسوں میں سے اس موقعہ پر آپ کے خاندان نے سب سے بڑھکر وفاداری ظاہر کی ہے۔آپ کے خاندان کی وفاداری کا سرکار انگریزی کے افسران کو ہمیشہ مشکوری کے ساتھ خیال رہے