سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 647 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 647

سیرت المہدی 647 حصہ سوم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا مہربانی نامہ پہنچا۔آپ کے ترددات بہت طول پذیر ہو گئے ہیں۔خدا تعالی رہائی بخشے شاید ایک ہفتہ ہوا میں نے آپ کو خواب میں دیکھا۔گویا آپ مجھ سے پوچھتے ہیں۔کہ میں کیا کروں۔تو میں نے آپ کو یہ کہا ہے۔خدا سے ڈر اور جو چاہے کر۔سو آپ تقویٰ اختیار کریں۔اللہ جل شانہ آپ کوئی راہ پیدا کر دے گا۔خاکسار غلام احمد از لود یا نه محله اقبال گنج ۱۸ مارچ ۹۱ء خط کے نیچے یہ نوٹ درج تھا:۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ از طرف عاجز حامد علی یہ الہامی الفاظ جس روز آپ کا خط آیا۔اسی روز معلوم ہوئے تھے۔713 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا۔کہ حضرت صاحب کے لئے جب کوئی شخص تحفہ لاتا۔تو آپ بہت شکر گزار ہوتے تھے۔اور گھر میں بھی اس کے اخلاص کے متعلق ذکر فرمایا کرتے اور اظہار کیا کرتے تھے۔کہ فلاں شخص نے یہ چیز بھیجی ہے۔714 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا۔کہ حضرت صاحب کے زمانہ میں بعض لوگوں کا قاعدہ تھا۔کہ اپنی کسی ضرورت یا مصیبت کے ایام میں ہر روز دُعا کے لئے خط لکھا کرتے تھے۔جب متواتر بلا ناغہ مدت تک ایسے خطوط کسی شخص کی طرف سے موصول ہوتے رہتے تو حضور فرمایا کرتے تھے۔کہ اب تو ہم کو بھی اس کے لئے خاص خیال پیدا ہو گیا ہے۔چنانچہ اسی طرح ایک دفعہ منشی محبوب عالم صاحب لاہوری تاجر بائیسکل نے اپنے کسی مطلب کے لئے روزانہ کارڈ لکھنا شروع کر دیا۔آخر ایک دن پڑھتے پڑھتے حضور فرمانے لگے کہ میاں محبوب عالم تو اب ہمارے پیچھے ہی پڑ گئے۔اب ہم بھی ان کے لئے خاص طور پر دعا کریں گے۔چنانچہ دعا کی اور ان کا کام جو اپنے نکاح کے متعلق تھا