سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 606
سیرت المہدی 606 حصہ سوم صاحب کو سخت کھانسی ہوئی۔ایسی کہ دم نہ آتا تھا۔البتہ منہ میں پان رکھ کر قدرے آرام معلوم ہوتا تھا۔اس وقت آپ نے اس حالت میں پان منہ میں رکھے رکھے نماز پڑھی۔تا کہ آرام سے پڑھ سکیں۔639 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمداسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا۔کہ حضرت صاحب مسواک بہت پسند فرماتے تھے۔تازہ کیکر کی مسواک کیا کرتے تھے۔گوالتزاما نہیں۔وضو کے وقت صرف انگلی سے ہی مسواک کر لیا کرتے تھے۔مسواک کئی دفعہ کہ کر مجھ سے بھی منگائی ہے۔اور دیگر خادموں سے بھی منگوالیا کرتے تھے۔اور بعض اوقات نماز اور وضو کے وقت کے علاوہ بھی استعمال کرتے تھے۔640 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بواسطہ مولوی عبد الرحمن صاحب بشر بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ ماہ رمضان کی ۲۷ تاریخ تھی۔منشی عبدالعزیز صاحب پٹواری بھی سیکھواں سے قادیان آئے ہوئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام صبح نماز فجر کے لئے تشریف لائے اور فرمایا۔کہ آج شب گھر میں دردزہ کی تکلیف تھی (ہمشیرہ مبارکہ بیگم اسی شب میں پیدا ہوئی تھیں خاکسار مؤلف) دعا کرتے کرتے لیکھر ام سامنے آگیا۔اس کے معاملہ میں بھی دعا کی گئی۔اور فرمایا۔کہ جو کام خدا کے منشاء میں جلد ہو جانے والا ہو۔اس کے متعلق دُعا میں یاد کرایا جاتا ہے۔چنانچہ اس کے چوتھے روز لیکھر ام مارا گیا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ ۱۸۹۷ء مطابق ۱۳۱۴ھ کا واقعہ ہے۔مبارکہ بیگم ۲۷ / رمضان ۱۳۱۴ھ کو پیدا ہوئی تھیں۔جو غالبا۲ مارچ ۱۸۹۷ء کی تاریخ تھی۔اور لکھر ام عید کے دوسرے دن 4 مارچ بروز ہفتہ زخمی ہو کر 4 اور ے کی درمیانی شب کو بعد نصف شب اس دُنیا سے رخصت ہوا تھا۔مبار کہ بیگم کی ولادت کی دُعا کے وقت حضرت صاحب کے سامنے عالم توجہ میں لیکھرام کا آجانا اور حضرت صاحب کا اس کے معاملہ میں بھی دُعا کرنا اور پھر اس کا چار روز کے اندر اندر مارا جانا ایک عجیب تصرف الہی ہے۔جس کے تصور سے ایمان تازہ ہوتا ہے۔641 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ روایت نمبر 11 حصہ اول طبع دوم اور روایت نمر ۳۶۰