سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 548
سیرت المہدی 548 حصہ سوم انہوں نے فرمایا۔کہ پہلے پانی آکر بینائی بالکل جاتی رہے گی۔تو پھر ان کا علاج کیا جائے گا۔ان کو اس سے بہت صدمہ ہوا۔اس کے بعد انہوں نے یہ طریق اختیار کیا۔کہ جب کبھی وہ قادیان آتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس بیٹھنے کا موقعہ پاتے تو حضور کا شملہ مبارک اپنی آنکھوں سے لگا لیتے۔کچھ عرصہ میں ہی ان کی بیماری نزول الماء جاتی رہی اور جب تک وہ زندہ رہے ان کی آنکھیں درست رہیں۔کسی علاج وغیرہ کی ضرورت پیش نہ آئی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اگر یہ روایت درست ہے تو اس قسم کی معجزانہ شفا کے نمونے آنحضرت کی زندگی میں بھی کثرت سے ملتے ہیں اور حدیث میں ان کا ذکر موجود ہے۔569 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا۔کہ حافظ حامد علی صاحب مرحوم خادم حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان کرتے تھے۔کہ جب حضرت صاحب نے دوسری شادی کی۔تو ایک عمر تک تجرد میں رہنے اور مجاہدات کرنے کی وجہ سے آپ نے اپنے قولی میں ضعف محسوس کیا۔اس پر وہ الہامی نسخہ جو از وجام عشق کے نام سے مشہور ہے۔بنوا کر استعمال کیا۔چنانچہ وہ نسخہ نہایت ہی بابرکت ثابت ہوا۔حضرت خلیفہ اول بھی فرماتے تھے۔کہ میں نے یہ نسخہ ایک بے اولا د میر کو کھلایا تو خدا کے فضل سے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔جس پر اس نے ہیرے کے کڑے ہمیں نذر دیئے۔نسخہ زرجام عشق یہ ہے۔جس میں ہر حرف سے دوا کے نام کا پہلا حرف مراد ہے۔زعفران۔دار چینی۔جائفل۔افیون۔مشک۔عقرقر حا۔شنگرف۔قرنفل یعنی لونگ۔ان سب کو ہموزن کوٹ کر گولیاں بناتے ہیں اور روغن سم الفار میں چرب کر کے رکھتے ہیں اور روزانہ ایک گولی استعمال کرتے ہیں۔الہامی ہونے کے متعلق دو باتیں سنی گئی ہیں۔ایک یہ کہ یہ نسخہ ہی الہام ہوا تھا۔دوسرے یہ کہ کسی نے یہ نسخہ حضور کو بتایا۔اور پھر الہام نے اسے استعمال کرنے کا حکم دیا۔وَاللهُ اَعْلَمُ۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھ سے مولانا مولوی محمد اسمعیل صاحب فاضل نے بیان کیا کہ روغن سم الفار