سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 499
سیرت المہدی دیا گیا ہے۔ا 499 حصہ سوم علاوہ ازیں حصہ دوم میں بعض لفظی غلطیاں بھی رہ گئی ہیں مثلاً:۔(الف) روایت نمبر ۳۰۵ میں لا خَذْنَاهُ بِالْيَمِينِ “ کی بجائے لَا خَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ “ چاہیے۔(ب) روایت نمبر ۳۵۲ میں ”نقطہ کی بجائے ” نکتہ چاہیئے۔(ج) روایت نمبر ۶ ۴۰ میں شیقل“ کی بجائے صیقل“ چاہئے۔(د) روایت نمبر ۴۱۱ میں ” لا يَنطِقُ لِسَانِی “ کی بجائے ” لَا يَنْطَلِقُ لِسَانِی چاہیے۔(ھ) روایت نمبر ۴۶۸ میں علمی نقطے کی بجائے علمی نکتے چاہئے۔۲ 474 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ مجھے مکرمی میر محمد الحق صاحب سے جو میرے ماموں ہیں وہ ابتدائی رجسٹر بیعت ملا ہے۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سلسلہ بیعت شروع ہونے پر بیعت کرنے والوں کے اسماء درج فرمایا کرتے تھے۔یہ رجسٹر میر صاحب کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کاغذات میں سے ملا تھا۔لیکن افسوس ہے۔کہ اس قیمتی دستاویز میں سے پہلا ورق ضائع ہو چکا ہے۔جس کی وجہ سے ابتدائی آٹھ ناموں کا پتہ نہیں چل سکتا۔کہ وہ کن اصحاب کے تھے البتہ نمبر ۹ سے لے کر نمبر ۴۷۵ تک کے اسماء محفوظ ہیں۔ان میں سے ابتدائی ۶۲ اسماء درج ذیل کئے جاتے ہیں۔اس رجسٹر میں کئی اندراجات خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے ہیں۔جن کے خط کو میں پہچانتا ہوں اور بعض دوسروں کے درج کردہ ہیں۔جن میں بعض جگہ حضرت خلیفہ اول کا خط بھی نظر آتا ہے۔ابتدائی آٹھ ناموں کی ترتیب کے متعلق چونکہ دوسری روایات سے ( دیکھو نمبر ۹۸، ۳۰۹، ۳۱۵) کسی حد تک پتہ مل سکتا ہے۔اس لئے اس حصہ میں رجسٹر کی کمی زبانی روایات کی روشنی میں قیاسا پوری کر دی گئی ہے۔بہر حال اس رجسٹر کے ابتدائی اندراجات حسب ذیل ہیں۔ا روایت نمبر 472 میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے جو صحیحات اور اضافے فرمائے ہیں وہ سیرت المہدی جز اول اور جزء دوم میں متعلقہ مقامات پر شامل کر دئے گئے ہیں۔(سید عبدالحی ) موجودہ ایڈیشن میں ان تمام مقامات پر تصحیح کر دی گئی ہے۔(سید عبدالحی )