سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 443
سیرت المہدی 443 حصہ دوم 470 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ جہاں تک میں نے تحقیق کی ہے حضرت مسیح موعود کی زندگی کے مندرجہ ذیل واقعات ذیل کے سنین میں وقوع پذیر ہوئے ہیں۔واللہ اعلم۔۱۸۳۶ء یا ۱۸۳۷ء۔ولادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۸۴۲ء یا ۱۸۴۳ء۔ابتدائی تعلیم از منشی فضل الہی صاحب۔۱۸۴۶ء یا ۱۸۴۷ء۔صرف و نحو کی تعلیم از مولوی فضل احمد صاحب۔۱۸۵۲ء یا ۱۸۵۳ء۔حضرت مسیح موعود کی پہلی شادی (غالبا)۔۱۸۵۳ء یا ۱۸۵۴ء نحو منطق و حکمت و دیگر علوم مروجہ کی تعلیم از مولوی گل علی شاہ صاحب اور اسی ز کے قریب بعض کتب طب اپنے والد ماجد سے۔۱۸۵۵ء یا ۱۸۵۶ء۔ولادت خان بہادر مرز اسلطان احمد صاحب (غالباً)۔۱۸۵۷ء یا ۱۸۵۸ء۔ولادت مرز افضل احمد (غالبا)۔۱۸۶۴ء یا ۱۸۶۵ء۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو رویا میں آنحضرت ﷺ کی زیارت اور اشارات ماموریت۔۱۸۶۴ ۶ تا ۱۸۶۸ء۔ایام ملا زمت بمقام سیالکوٹ۔۱۸۶۸ء۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا انتقال۔۱۸۶۸ء یا ۱۸۶۹ء۔مولوی محمد حسین بٹالوی کے ساتھ بعض مسائل میں مباحثہ کی تیاری اور الہام ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے۔جو غالبا سب سے پہلا الہام ہے۔۱۸۷۵ ء یا ۱۸۷۶ء۔حضرت مسیح موعود کا آٹھ یا نو ماہ تک لگا تار روزے رکھنا۔( غالباً ) ۱۸۷۶ء تعمیر مسجد اقصیٰ۔الہام اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبُدَہ۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد ماجد کا انتقال۔