سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 428 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 428

سیرت المہدی 428 حصہ دوم رمضان کی سحری کیلئے آپ کے لئے سالن یا مرغی کی ایک ران اور فرنی عام طور پر ہوا کرتے تھے اور سادہ روٹی کے بجائے ایک پر اٹھا ہوا کرتا تھا۔اگر چہ آپ اس میں سے تھوڑ اسا ہی کھاتے تھے۔کھانے میں مجاہدہ:۔اس جگہ یہ بھی ذکر کر نا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اوائل عمر میں گوشتہ تنہائی میں بہت بہت مجاہدات کئے ہیں اور ایک موقعہ پر متواتر چھ ماہ کے روزے منشاء الہی سے رکھے اور خوراک آپکی صرف نصف روٹی یا کم روزہ افطار کرنے کے بعد ہوتی تھی۔اور سحری بھی نہ کھاتے تھے اور گھر سے جو کھانا آتا وہ چھپا کر کسی مسکین کو دیدیا کرتے تھے۔تاکہ گھر والوں کو معلوم نہ ہو مگر اپنی جماعت کیلئے عام طور پر آپ نے ایسے مجاہدے پسند نہیں فرمائے بلکہ اس کی جگہ تبلیغی اور قلمی خدمات کو مخالفان اسلام کے برخلاف اس زمانہ کا جہاد قرار دیا۔پس ایسے شخص کی نسبت یہ خیال کرنا کہ وہ دنیاوی لذتوں کا خواہش مند ہے سراسر ظلم نہیں تو کیا ہے؟۔لنگر خانہ میں آپ کے زمانہ میں زیادہ تر دال اور خاص مہمانوں کیلئے گوشت پکا کرتا تھا۔مگر جلسوں یا عیدین کے موقعہ پر جب کبھی آپ کے بچوں کا عقیقہ یا کوئی اور خوشی کا موقعہ ہوتو آپ عام طور پر اس دن گوشت یا پلاؤ یا زردہ کا حکم دے دیا کرتے تھے کہ غربا کو بھی اس میں شریک ہونے کا موقع ملے۔الہام:۔کھانا کھلانے کی بابت آپ کو ایک الہامی حکم ہے۔يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَرَ تذکره صفحه ۶۳۱ مطبوعه ۲۰۰۴ء) یعنی اے نبی بھوکے اور سوال کرنے والے کو کھلاؤ۔ادویات:۔آپ خاندانی طبیب تھے۔آپ کے والد ماجد اس علاقہ میں نامی گرامی طبیب گزر چکے ہیں اور آپ نے بھی طب سبقا سبقا پڑھی ہے مگر باقاعدہ مطلب نہیں کیا۔کچھ تو خود بیمار رہنے کی وجہ سے اور کچھ چونکہ لوگ علاج پوچھنے آجاتے تھے۔آپ اکثر مفید اور مشہور ادویہ اپنے گھر میں موجود رکھتے تھے نہ صرف یونانی بلکہ انگریزی بھی۔اور آخر میں تو آپکی ادویات کی الماری میں زیادہ تر انگریزی ادویہ ہی رہتی تھیں۔مفصل ذکر طبابت کے نیچے آئے گا۔یہاں اتناذ کر کر دینا ضروری ہے کہ آپ کئی قسم کی مقوی دماغ ادویات