سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 279 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 279

سیرت المہدی 279 حصہ دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم نَحمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيم وعلى عبده المسيح الموعود مع التسليم عرض حال عن عمر بن الخطاب رضی الله تعالى عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ وَإِنَّمَالِكُلِّ امْرِيُّ مَانَوَى (رواه البخاری) سیرۃ المہدی کا حصہ اوّل طبع ہو کر ہدیہ ناظرین ہو چکا ہے۔اس میں بوجہ سہو کا تب نیز بوجہ اس کے کہ جلدی کی وجہ سے بعض روایات کی پوری طرح نظر ثانی نہیں ہو سکی۔بعض خفیف خفیف غلطیاں رہ گئی ہیں جن کی اصلاح انشاء اللہ اس حصہ یعنی حصہ دوم میں کر دی جائے گی۔اب آج بتاریخ ۲۷ رمضان ۱۳۲۳ھ مطابق ۲ مئی ۱۹۲۴ء بروز جمعہ یہ خاکسار سیرۃ المہدی کے حصہ دوم کو شروع کرتا ہے۔تکمیل کی توفیق دینا باری تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔انسان ضعیف البنیان کا ارادہ کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔پس میری دعا اور التجا اسی ذات سے ہے کہ اے ضرورت زمانہ کے علیم اور میرے دل کے خبیر تجھے سب قدرت حاصل ہے۔مجھے توفیق دے کہ تیرے مسیح و مہدی کے سوانح و سیرت واقوال و احوال وغیرہ کو جمع کروں تا کہ اس ہدایت کے آفتاب سے لوگوں کے دل منور ہوں اور تا اس چشمہ صافی سے تیرے بندے اپنی پیاس بجھائیں اور تا تیرے اس مامور ومرسل کے نمونہ پر چل کر تیرے متلاشی تجھ تک راہ پائیں اور تا تیرے برگزیدہ رسول نبیوں کے سرتاج محمد مصطفی ﷺ کے اس ظل کامل اور بروز اکمل کی بعثت کی غرض پوری ہو اور تیرے بندے بس تیرے ہی بندے ہو کر زندگی بسر کریں۔اللھم امین خاکسار راقم آثم مرزا بشیر احمد قادیان