سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 244 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 244

سیرت المہدی منصوری پیسے کہتے ہیں۔244 حصہ اوّل خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس زمانہ میں خدمت اسلام کیلئے بعض شرائط کے ماتحت سودی روپیہ کے خرچ کئے جانے کا فتویٰ بھی حضرت صاحب نے اسی اصول پر دیا ہے مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ فتوی وقتی ہے اور خاص شرائط کے ساتھ مشروط ہے۔وَمَنِ اعْتَدَى فَقَدْ ظَلَمَ وَحَارَبَ الله - 273 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ الاستقامة فوق الكرامة - 274 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ حضرت مسیح موعود فرماتے تھے کہ سور سے مسلمانوں کو سخت نفرت ہے۔جو طبیعت کا ایک حصہ بن گئی ہے۔اس میں یہ حکمت ہے کہ خدا اس کے ذریعہ سے مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ انسان اگر چاہے تو تمام منہیات سے ایسی ہی نفرت کرسکتا ہے اور اسے ایسی ہی نفرت کرنی چاہیے۔275 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ آتھم کے مباحثہ میں میں بھی موجود تھا۔جب حضرت صاحب نے اپنے آخری مضمون میں یہ بیان کیا کہ آتھم صاحب نے اپنی کتاب اندرونہ بائبل میں آنحضرت ﷺ کو نعوذ باللہ ) دجال کہا ہے۔تو آتھم نے ایک خوف زدہ انسان کی طرح اپنا چہرہ بنایا۔اور اپنی زبان باہر نکال کر کانوں کی طرف ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ میں نے یہ کہاں لکھا ہے یا کب لکھا ہے یعنی نہیں لکھا۔276 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے میاں عبداللہ صاحب سنوری نے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی کے لدھیانہ والے مباحثہ میں میں موجود تھا۔حضرت صاحب الگ اپنے خادموں میں بیٹھ جاتے تھے اور مولوی محمد حسین الگ اپنے آدمیوں میں بیٹھ جاتا تھا اور پھر تحریری مباحثہ ہوتا تھا۔میں نے دوران مباحثہ میں کبھی حضرت صاحب اور مولوی محمد حسین کو آپس میں زبانی گفتگو کرتے نہیں سنا۔ان دنوں میں لدھیانہ میں بڑا شور تھا۔مولوی محمد حسین کے ملنے والوں میں ایک مولوی نظام الدین صاحب ہوتے تھے جو کئی حج کر