سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 513 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 513

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 513 حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سورج غروب ہو تو کھانا کھا لینا اور جب اٹھو تو روزہ رکھ لینا اور جب جتنا جی چاہے نماز پڑھ لینا اور تھک جاؤ تو آرام کرنا پھر وہ اپنی عبادت میں ایسا مصروف ہوا کہ اس کے سوا اس نے میرے سے کوئی بات نہ کی نہ میری طرف دیکھا یہاں تک ایک ہفتہ گزر گیا کوئی مجھ سے کلام نہ کرتا تھا۔ساتویں دن اتوار کو جب وہ اکٹھے ہو کر افطار کرتے تو ملاقات پر دعا سلام ہوتی پھر پورا ہفتہ چپ کا روزہ۔میں تنہائی کے غم کا شکار وہاں سے بھاگنے کے منصوبے بنانے لگا پھر خیال آیا کہ دو تین دن اگلے اتوار تک صبر کرلوں۔وہ لوگ مجھے ساتھ لے گئے اور گوشت روٹی سے خوب تواضع کی۔پھر ہفتہ بھر کیلئے شہزادہ عبادت میں مصروف ہو گیا۔اس کے بعد ایک دن اس نے مجھے کہا اے سلمان ! میں ذرا آرام کرنے لگا ہوں۔جب سایہ فلاں جگہ پہنچے تو مجھے جگا دینا میں نے اس کی تھکان کی وجہ سے ترس کھا کر نہ جگایا۔وہ گھبرا کر اٹھا اور ناراض ہوا کہ میں نے کیوں اسے نہ جگایا میں نے کہا آپ کے آرام کی خاطر ایسا کیا۔انہوں نے کہا اے سلمان تیرا بھلا ہو یا درکھو! آج روئے زمین پر سب سے بہترین مذہب نصرانی ہے۔میں نے کہا کیا آئندہ اس سے بہتر کوئی دین ہوگا ؟ یہ ایک ایسا جملہ تھا جو میری زبان بے ساختہ سے نکل گیا۔اس نے کہا ہاں قریب ہے کہ ایک نبی مبعوث ہو۔اگر اسے پاؤ تو اس کی پیروی کرنا۔میں نے کہا اگر وہ نصرانی دین چھوڑنے کیلئے کہے تو بھی؟ اس نے کہا ہاں وہ نبی ہوگا۔سوائے حق کے کچھ نہ کہے گا۔خدا کی قسم اگر میں اس کا زمانہ پاؤں اور وہ مجھے آگ میں کودنے کا حکم دے تو میں ایسا کر گزروں۔پھر وہ بیت المقدس سے نکلا تو ہم ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو ٹانگوں سے معذور تھا۔اس نے اسے کہا تم معبد کے اندر گئے تو بھی مجھے کچھ نہ دیا۔اب جاتے ہوئے ہی کچھ دے جاؤ۔وہ اس کی طرف متوجہ ہوا مگر اسکے ساتھ نظریں ملائے بغیر کہا کہ مجھے اپنا ہاتھ دو۔اس نے ہاتھ دیا تو اس نے کہا کہ اللہ کے نام سے کھڑے ہو جاؤ وہ معذور صحیح سالم کھڑا ہو گیا اور اپنے گھر چل پڑا۔میں تعجب سے اسے دیکھتارہا اور ادھر میر اشہزادہ تیزی سے قدم اٹھاتا ہوا غا ئب ہو گیا۔نصرانی اسقت کا حال میں نے اہل شام سے پوچھا کہ اس دین کا سب سے بہترین شخص اور بڑا عالم کون ہے؟ انہوں