سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 540 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 540

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 540 حضرت عبد اللہ ذوالجہادیں رضی اللہ عنہ رہے تھے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔اپنے بھائی کو میرے قریب کرو۔آپ نے قبلہ رخ سے انہیں لیا اور حد میں خود اپنے ہاتھوں سے اتارا۔پھر رسول اللہ یہ قبر سے باہر تشریف لائے اور صحابہ نے قبر تیار کی۔جب فارغ ہوئے تو رسول کریم نے قبلہ کی طرف منہ کر کے ہاتھ اٹھائے اور دعا کی اللَّهُم إِنِّي أَمَسَيتُ عَنهُ راضِياً فَارض عَنهُ۔اے اللہ میں اس سے راضی تھا تو بھی اس سے راضی ہو جانا۔(5) حضرت عبداللہ بن مسعود کہا کرتے تھے کہ میں نے ذوالبجادین سے پندرہ سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔اس وقت میری دلی تمنا ہوئی کہ اے کاش! آج ذوالبجادین کی جگہ میں اس قبر میں دفن ہوتا اور رسول اللہ علیہ کی اس دعا کا وارث ٹھہرتا۔(6) خوش نصیب تھے عبداللہ جو انجام بخیر کے ساتھ اس حالت میں دنیا سے رخصت ہوئے کہ رسول خدا ﷺ کی دعائے خاص کے وارث ہوئے۔آپ سے حضرت عمر و بن عوف مزنی صحابی رسول بعض احادیث کے راوی ہیں۔-1 -2 -3 -4 -5 -6 حواله جات اسد الغابہ جلد 3 ص 122,123 ، استیعاب جلد 3 ص 125 احمد بحوالہ مجمع الزوائد جلد 9 ص 369 احمد بحوالہ مجمع الزوائد جلد 9 ص 369 اصابه جز 4 ص 98 مجمع الزوائد جلد 9 ص369 اسدالغابہ جلد 3 ص123