سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page iv of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page iv

انتساب ایک غلام کا ہدیہ عقیدت و تبریک ! اس رسول رحمت کے نام ! جنہیں اپنے صحابہ سے بہت پیار تھا۔ان وفا شعار صحابہ کے نام! جو نعمت خلافت کے امین ، رب کائنات کی خوشنودی کے وارث اور آسمانِ ہدایت کے ستارے قرار پائے۔اس مسیح و مہدی زمان کے نام ! جس نے دور اولین کو دور آخریں سے ملا کر خلافت علی منہاج النبوت کی نعمت تازہ کر دی۔خلافت احمدیہ کی پہلی صدی کو دوسری سے ملانیوالے خلیفہ مہدی حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ کے نام ! جو صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے تاریخ ساز عہد میں مسند خلافت پر جلوہ افروز اور الہی معنیت ونصرت سے تائید یافتہ ہیں۔اور صلى الله جنہوں نے صحابہ کی شان میں فرمایا کہ ہمارے لئے تو آنحضرت ﷺ کے سب پیارے ہی بہت پیارے ہیں۔(خطبہ جمعہ 2 جنوری 2009)