سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 318
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب 318 حضرت اسامہ بن زید حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ حضرت اسامہ رسول اللہ اللہ کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ کے فرزند تھے۔زید یمن کے معزز قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔انہیں غلام بنا کر عرب کے مشہور میلہ ” عکاظ میں بیچا گیا۔حضرت حکیم بن حزام نے اپنی پھوپھی حضرت خدیجہ کے لئے خریدا انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے شادی کے بعد زید کو آنحضرت مے کے سپر د کر دیا۔قبول اسلام اور محبت رسول زید بن حارثہ غلاموں میں سے سب سے پہلے اسلام لائے۔جب ان کے والدین انہیں تلاش کرتے کرتے مکہ پہنچے اور آنحضور ﷺ سے عرض کی کہ زیڈ کو گھر جانے کی اجازت دی جائے تو آپ نے انہیں کو بلا کر اختیار دیا کہ چاہو تو والدین کے ساتھ چلے جاؤ اور چاہو تو میرے پاس رہو۔زید کا دل رسول عربی ﷺ کا غلام ہو چکا تھا۔بے اختیار بول اٹھے۔”خدا کی قسم میں آپ پر ہر گز کسی کو تر جیح نہیں دوں گا۔“ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے انہیں آزاد کر دیا بلکہ انہیں اپنا منہ بولا بیٹا ( لے پالک) بنا لیا اور آپ زید بن حارثہ کے بجائے زید بن محمد کہلانے لگے۔( آیت اُدعُ (الاحزاب : 6) کے نازل ہونے پر آپ کو پھر زید بن حارثہ کہا جانے لگا )۔آنحضرت ﷺ نے زید سے فرمایا تھا کہ اے زید تو ہمارا بھائی اور آزاد کردہ ہے۔(1) اسامہ کی والدہ رسول خدا ﷺ کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ کی کنیز تھیں نام بر کہ تھا۔ام ایمن کی کنیت سے مشہور تھیں۔انہیں بھی کچھ عرصہ بطور آیا اور کھلائی رسول کریم ﷺ کی دیکھ بھال اور پرورش کی سعادت حاصل ہوئی تھی۔جب حضرت آمنہ یثرب میں آنحضور کے نھیال ملنے تشریف لے گئیں تو ام ایمن ساتھ تھیں۔واپسی سفر پر ابواء مقام میں حضرت آمنہ کی وفات ہوئی۔حضرت امّم ایمن نے ہی اس یتیم لیکن عظیم الشان بچے کو مکہ میں لاکر ان کے دادا عبدالمطلب کے سپر د کیا تھا۔