سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page v of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page v

تعارف سیرت و سوانح کا مضمون ہمیشہ ہی اپنی ذات میں اہل ذوق کے لئے باعث دلچسپی رہا ہے اور جب تذکرہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے تربیت یافتہ اور وفا شعار صحابہ کا ہو جو اپنا تن من دھن راہ مولیٰ میں قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور اس عظیم الشان نبی کے فیض اور کامل اطاعت کی برکت سے دنیا میں ایک حیرت انگیز اور بے نظیر انقلاب برپا کیا تو اس کا مطالعہ کہیں زیادہ پرکشش اور ایمان افروز ہو جاتا ہے۔