سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 102 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 102

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 102 حضرت علی رضی اللہ عنہ نام و نسب حضرت علی درمیانہ قد ، سیاہ آنکھیں حسین چہرہ جیسے چودہویں کا چاند ، لمبی گردن فربہ جسم، چوڑے کندھے یہ تھے حضرت علی بن ابی طالب بن عبد المطلب بن ہاشم خاندان بنی ہاشم کے چشم و چراغ۔والد کا اصل نام عبد مناف اور کنیت ابو طالب تھی۔والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم تھیں۔حضرت علی کی کنیت ابوالحسن تھی۔بعثت نبوی سے دس سال قبل پیدا ہوئے۔(1) خاندان بنی ہاشم کو خانہ کعبہ کی خدمت کی سعادت حاصل تھی۔اور اس لحاظ سے وہ تمام عرب میں مذہبی لیڈر سمجھے جاتے تھے۔ابوطالب حضرت علی کے والد رسول اللہ ﷺ کے حقیقی چچا تھے۔انہوں نے آنحضرت کی پرورش کمال محبت اور شفقت سے کی بلکہ دعوی رسالت کے بعد جب کفار قریش کی مخالفت کا آغاز ہوا۔ابو طالب نے رسول اکرم ﷺ کی حمایت کا بیڑا اٹھایا اور ہمیشہ آپ کے سامنے سینہ سپر رہے۔خاندان ابو طالب تین سال تک رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شعب ابی طالب میں محصور رہ کر دشمنان اسلام کا تختی مشق ستم بنتا رہا۔عام روایات کے مطابق ابو طالب کو قبول اسلام کے برملا اظہار کی تو فیق نہیں ملی۔مگر انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیشہ سچا جانا اور آپ کا ساتھ دیا۔(2) ابوطالب کا اظہار صداقت ایک دفعہ ابوطالب نے اپنی بیماری میں رسول اللہ وے سے خواہش کی کہ اپنے اس رب سے دعا کریں کہ وہ مجھے اچھا کر دے۔رسول اللہ ﷺ نے دعا کی جس سے ان کو فوری افاقہ ہوا۔اس پر ابوطالب بے اختیار کہ اُٹھے ”اے محمد واقعی تجھے تیرے رب نے بھیجا ہے اور وہ تیری بات بھی خوب مانتا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور آپ بھی اے چا اللہ کی اطاعت کریں گے وہ بھی آپ کی 66 مانے گا۔‘ (3) پھر ابوطالب نے جس جرات جواں مردی اور استقلال سے رسول کریم اللہ کی نصرت