سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 637 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 637

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السا ۶۳۷ حصہ پنجم آخری بات الہامی دعاؤں کا یہ سلسلہ بہت طویل ہے اور بعض دعائیں بِكَرَاتٍ وَ مَرَّاتٍ آپ پر وحی ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ جن دعاؤں کو اپنے مامورین و مرسلین کی زبان پر جاری کرتا ہے وہ یقیناً قبولیت کے اثر کو لے کر آتی ہیں اور ان میں ان برگزیدوں کی زندگی کی تطہیر اور ان کی صداقت کے نشانات ہوتے ہیں۔اگر ان الہامی دعاؤں میں سے ہر ایک پر تشریحی نوٹ لکھے جاویں یا ان کے شان نزول کے واقعات کو درج کر دیا جاوے تو یہ بجائے خود ایک ضخیم کتاب ہو جائے گی۔سر دست میں اسے قارئین کرام کے لئے چھوڑ دیتا ہوں کہ اس پر غور کریں اور اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح حیات میں ان پر تفصیلی بحث کرسکوں گا کیونکہ اس وقت ان واقعات اور ماحول کا تذکرہ لازمی ہوگا جن میں یہ دعا ئیں آپ پر وحی ہوئیں اور پھر جس عظمت وشان سے پوری ہوئیں۔اس کا ذکر بھی لازماً آئے گا مجھے اعتراف ہے کہ میں نے بہت سی دعاؤں کو جو حضرت اقدس کی تالیفات، مکتوبات، اشتہارات میں ہیں کتاب کے حجم کے بڑھ جانے کے خطرہ سے چھوڑ دیا ہے اس لئے کہ کاغذ گراں ہی نہیں نایاب بھی ہے۔میں نے اس خصوص میں ایک راستہ تیار کیا ہے تا کہ احباب حضرت اقدس کے کلام اور آپ پر نازل شدہ وحی کو غور اور فکر سے پڑھیں اور ان برکات سے متمتع ہوں جو ان میں رکھے گئے ہیں اور خصوصیت سے دعاؤں کے لئے ان کے قلوب میں ایک جوش اور تڑپ پیدا ہو اور اس ذریعہ سے وہ اپنی مشکلات کے حل کے لئے باہر جانے کی بجائے اپنی کوٹھڑیوں کے دروازے بند کر کے اپنے مولیٰ ہی سے کشور کار کی راہ پائیں۔