سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 606
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود کو واسطہ ٹھہرایا اور پہلے سے جو فر مایا گیا تھا کہ يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُ لَهُ یعنی وہ شادی کرے گا اور صاحب اولا د ہوگا۔یہ اس لئے کہ مسیح موعود اشاعت ہدایت کے لئے آئے گا اور ایسے وقت میں جب کہ صلیب کا غلبہ ہوگا اور اسلام پر ہر قسم کے اعتراض ہورہے ہوں گے خود مسلمان رسمی طور پر مسلمان ہوں گے قرآن کریم کا علم اور اس کا عمل اٹھ گیا ہو گا۔اس وقت خدا تعالیٰ مسیح موعود کو مبعوث کرے گا اور وہ احیاء اسلام کر کے ایک جماعت کی بنیا در کھے گا۔اور اس کی اولاد کے ذریعہ حق کو غالب کرے گا اور اپنی تائید اور نصرت کے نشانات سے زندہ ایمان پیدا کرے گا۔اللہ تعالیٰ نے مختلف اوقات میں مختلف الفاظ اور مختلف رنگوں میں آپ پر ظاہر کیا کہ آپ کا قائم کردہ سلسلہ دنیا میں ترقی کرے گا اور کامیاب ہوگا اور آپ کے خاندان اور آپ کی مبشر اولاد کے ذریعہ سے حمایت اسلام کی جو بنیاد آپ رکھیں گے اس پر وہ عظیم الشان قصر تعمیر کرنے کے باعث اور موجب ہوں گے اور ایک بیٹا خصوصیت سے ایسا ہوگا کہ اس کا نزول گویا خدا کا نزول ہوگا۔یعنی اس کے ذریعے سے حق ترقی کرے گا۔اور اسلام کی شان و شوکت کا اظہار ہوگا یہاں تک کہ وہ اس وقت کو قریب کر دیگا جب کہ پرود بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اب میں پیشگوئیوں کو مختصر الفاظ میں دیدیتا ہوں اور بعد میں دعاؤں کو لکھوں گا۔آنحضرت ﷺ نے بطور پیشگوئی فرمایا يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ إِلَى حصہ پنجم وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ الْأَرْضِ فَيَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ (مشكوة كتاب الفتن باب نزول عيسى عليه السلام ) ترجمہ۔جب مسیح دنیا میں آئے گا تو شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولا د ہوگی۔