سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 468 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 468

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۶۸ حصہ پنجم دعاؤں سے عنایت کی جاتی ہے۔اگر خدا تعالیٰ چاہتا ہے تو ایک مخلص صادق کو عین مصیبت کے وقت میں دعا کے بعد وہ لذت حاصل ہو جاتی ہے جو ایک شہنشاہ کو تختِ شاہی پر حاصل نہیں ہوسکتی۔سواسی کا نام حقیقی مرادیابی ہے جو آخر دعا کرنے والوں کو ملتی ہے۔اور اُن کی آفات کا خاتمہ بڑی خوشحالی کے ساتھ ہوتا ہے۔لیکن اگر اطمینان اور سچی خوشحالی حاصل نہیں ہوئی تو ہماری کامیابی بھی ہمارے لئے ایک دُکھ ہے۔سو یہ اطمینان اور روح کی سچی خوشحالی تدابیر سے ہر گز نہیں ملتی بلکہ محض دعا سے ملتی ہے۔مگر جو لوگ خاتمہ پر نظر نہیں رکھتے وہ ایک ظاہری مُرادیابی یا نا مرادی کو دیکھ کر مدار فیصلہ اسی کو ٹھہرا دیتے ہیں اور اصل بات یہ ہے کہ خاتمہ بالخیر اُن ہی کا ہوتا ہے جو خدا سے ڈرتے اور دُعا میں مشغول ہوتے ہیں اور وہی بذریعہ حقیقی اور مبارک خوشحالی کے سچی مراد یابی کی دولت عظمی پاتے ہیں۔“ ایام اصلح روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۳۷، ۲۳۸) میں سمجھتا ہوں کہ اس قدر اشارات مسئلہ دعا اور استجابت کے سمجھنے میں کافی مدد دیں گے اس لئے اسی پر اکتفا کیا جاتا ہے اور مزید تفصیلات رسالہ دعا کے لئے چھوڑ دی جاتی ہیں۔