سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 446 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 446

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۴۶ خدا تعالیٰ کے زبردست ہاتھ کی تجلتی پر غور کرو۔کہ اس نے خود آریوں کے ہاتھ سے اس کی یاد گار کو قائم کرا کر اس نشان کو زندہ رہنے دیا ہے۔اور یقین ہے کہ یہ نشان اب انمٹ ہو چکا ہے۔اس کے قتل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سازش پر محمول کیا گیا۔اور آریوں نے شور مچایا کامل تفتیش اور تحقیق سے یہ الزام بالکل بے بنیاد ثابت ہوا۔اس قتل کے سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تلاشی ہوئی۔اور یہ تلاشی بھی خدا تعالیٰ کی وحی سے کی ہوئی پیشگوئی مندرجہ براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷،۵۵۶ ہوئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے متعلق خود ایک اعلان 1ار اپریل ۱۸۹۷ء کو شائع کیا تھا۔میں اس کا یہاں آخری حصہ درج کرتا ہوں اور یہی حصہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کے اس مقام کے متعلق ہے۔اب ہم ایک بڑی حکمت اس خانہ تلاشی کی لکھتے ہیں جس کے تصور سے ہمیں اس قدر خوشی ہے کہ ہم اندازہ نہیں کر سکتے۔جس دن خانہ تلاشی ہونے والی تھی یعنی ۱/۸اپریل روز پنجشنبہ۔اس دن افسران پولیس کے آنے سے چند منٹ پہلے میں اپنے رسالہ سراج منیر کی ایک کاپی پڑھ رہا تھا۔اور اس میں براہین احمدیہ کے حوالہ سے یہ مضمون تھا کہ خدا تعالیٰ نے جو اپنی کلام میں میرا نام عیسی رکھا ہے تو ایک وجہ مشابہت وہ ابتلا ہے جو حضرت عیسی“ کو پیش آیا تھا۔یعنی یہود کی قوم نے اپنی کوششوں سے اور نیز گورنمنٹ رومیہ کو دھوکا دینے سے چاہا کہ حضرت عیسی کو صلیب دی جائے۔اس عبارت کے پڑھنے کے وقت مجھے یہ خیال آیا کہ حضرت مسیح کے دشمنوں نے دو پہلو اختیار کئے تھے۔ایک یہ کہ اپنی طرف سے ایذارسانی کی کوششیں کیں اور دوسرے یہ کہ گورنمنٹ کے ذریعہ سے بھی تکلیف دی۔مگر میرے معاملہ میں تو اب تک صرف ایک پہلو ہے۔یعنی صرف آریوں کی کوششیں اور اخباروں اور خطوط کے ذریعہ سے ان کی بد گوئی۔اس وقت معاًمیرے دل نے خواہش کی کہ کیا اچھا ہوتا کہ گورنمنٹ کی دست اندازی کا پہلو بھی اس کے ساتھ شامل ہو جاتا تا وہ پیشگوئی جولیکھرام کی نسبت اس کی موت سے سترہ برس پہلے لکھی گئی ہے اپنے دونوں