سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 391 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 391

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹۱ ایک مرتبہ سیٹھی جو حضرت مولوی عبد الکریم صاحب والے مکان کی دیوار کے ساتھ تھی۔اس کی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی۔اور اسے اس بالا خانہ کی دیوار کے ساتھ رکھنا تھا۔جس میں مولوی محمد علی صاحب رہتے تھے اور نیچے مولوی سید محمد احسن صاحب رہتے تھے۔مولوی محمد احسن صاحب وہاں رکھنے کے مخالف تھے کہ میرے حجرہ کو اندھیرا ہو جائے گا۔اور حضرت ام المومنین کا حکم تھا کہ وہاں رکھی جاوے۔حضرت میر ناصر نواب صاحب قبلہ نانا جان یہ انتظام کر رہے تھے۔اور ان کو اس کے لئے بڑی جد و جہد کرنی پڑی۔آخر ان کے مزاج میں گرمی تھی۔اور جہیر الصوت تھے۔انہوں نے زور زور سے بولنا شروع کیا۔اور اس وقت مولوی سید محمد احسن صاحب کو کہہ رہے تھے۔کہ یہ سیڑھی یہاں ہی رہے گی۔وہ بھی اونچی آواز سے انکار اور تکرار کر رہے تھے۔حضرت صاحب باہر تشریف لے آئے اور پوچھا کیا ہے؟ میر صاحب نے کہا مجھ کو اندر سیدانی (ام المومنین ) آرام نہیں لینے دیتی۔اور باہر سید سے پالا پڑ گیا ہے۔نہ یہ مانتے ہیں نہ وہ مانتی ہیں۔میں کیا کروں۔حضرت مسیح موعود نے مسکرا کر فرمایا۔مولوی صاحب آپ کیوں جھگڑتے ہیں۔میر صاحب کو جو حکم دیا گیا ہے ان کو کرنے دیجیئے۔روشنی کا انتظام کر دیا جاوے گا۔آپ کو تکلیف نہیں ہوگی۔اور اس طرح پر حضرت ام المومنین کے ارشاد کی تعمیل ہوگئی۔غرض کبھی اور کوئی موقعہ ایسا نہیں آیا کہ آپ نے حضرت ام المومنین کی کبھی دل شکنی کی ہو۔آخری سفر جو حضور نے لا ہور کا فرمایا۔اور جس میں حضور کا وصال ہو گیا۔وہ بھی حضرت ام المومنین ہی کی خاطر کیا گیا تھا۔کیونکہ حضرت سیدہ کی طبیعت ناساز تھی۔اور علاج کے لئے لاہور ہی کا مشورہ دیا گیا تھا۔اور آخر یہ سفر سفر آخرت ہو گیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ