سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 297 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 297

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۷ دوسرا واقعہ دوسرا واقعہ خود مرزا نظام الدین صاحب کے بھائی مرزا امام الدین صاحب کے متعلق ہے۔یہ کوئی مخفی امر نہیں مرزا امام الدین صاحب اس سلسلہ کے سخت دشمن تھے اور حضرت کے خاندان کے ساتھ ان کو عداوت تھی مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کی عداوت کو دنیوی معاملات میں ہمیشہ نظر انداز کر دیتے تھے یعنی ان سے حسن سلوک میں کبھی بھی آپ نے فرق نہ کیا۔وہ بسا اوقات حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مالی مدد لے لیتا تھا اور باوجودان احسانات کے مخالفت میں بھی لگا رہتا تھا اور اس طرح پر تلخ دشمن تھا۔ایک مرتبہ اس نے ایک گھوڑ افروخت کرنا چاہا اور اس کے لئے اس نے بہتر موقع یہ تجویز کیا کہ اس گھوڑے کو جموں لے جاوے اور حضرت حکیم الامت مولوی نورالدین صاحب خلیفتہ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے ذریعہ پیش کرے۔تا کہ اس طرح پر اسے ایک معقول رقم مل جاوے۔اس تجویز کو زیر نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خود درخواست کی کہ آپ ایک سپارشی خط حضرت حکیم الامت کے نام لکھ دیں۔آپ نے اس درخواست کو رد نہ فرمایا اور بلا تامل حضرت مولوی صاحب کے نام ایک سپارشی خط دے دیا جس کو میں ذیل میں درج کرتا ہوں۔حالات ظاہر ہیں اور واقعہ واضح۔مرزا امام الدین صاحب کی دشمنی اور عداوت کو ئی مخفی امر نہ تھا۔مگر آپ نے جب بھی نیکی اور احسان کرنے کا موقع آیا اس عداوت کا کبھی خیال بھی نہیں کیا اور اسے فائدہ پہنچانے میں ذرا بھی تامل نہیں کیا۔خط نمبر امتعلق مرزا امام الدین صاحب بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔اس خط کی تحریر سے مطلب آپ کو ایک تکلیف دینا ہے امید ہے کہ آپ توجہ اور سعی سے دریغ نہ فرمائیں گے اور وہ یہ ہے کہ مرزا امام دین صاحب جو میرے ایک چچا زاد بھائی ہیں ایک بیش قیمت گھوڑا ان کے پاس ہے جو خوش رفتار اور راجوں رئیسوں کی سواری