سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 64 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 64

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۴ حصّہ اوّل جب مسجد میں بعد نماز تشریف رکھتے تو سنن مسجد میں پڑھا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ و حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ بنصرہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت ناناجان وغیرہ کی شہادت چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ عام عادت تھی کہ ایک زمانہ میں بعض طالب علموں نے اپنی کوتاہ اندیشی سے یہ سمجھ لیا کہ شاید سنن ضروری نہیں۔اس پر حضرت خلیفتہ اسیح اول رضی اللہ عنہ نے ۲۷ رذی الحجہ ۱۳۲۶ ہجری کے درس قرآن مجید میں فرمایا۔حضرت صاحب ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کی عادت تھی کہ آپ فرض پڑھنے کے بعد فوراً اندرونِ خانہ چلے جاتے تھے اور ایسا ہی اکثر میں بھی کرتا ہوں اور اس سے بعض نادان بچوں کو بھی غالبا یہ عادت ہوگئی ہے کہ وہ فرض پڑھنے کے بعد فورا مسجد سے چلے جاتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ وہ سنتوں کی ادائیگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ان کو یا درکھنا چاہیے کہ حضرت صاحب ( علیہ الصلوۃ والسلام ) اندر جاکر سب سے پہلے سنتیں پڑھا کرتے تھے۔ایسا ہی میں بھی کرتا ہوں۔کوئی ہے جو حضرت صاحب کے اس عمل درآمد کے متعلق گواہی دے۔اس پر صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو حسب العادت مجلس درس میں تشریف فرما تھے کھڑے ہوئے اور بآوازِ بلند کہا بیشک حضرت صاحب کی ہمیشہ عادت تھی کہ آپ مسجد جانے سے پہلے گھر میں سنتیں پڑھ لیا کرتے تھے اور باہر مسجد میں جا کر فرض ادا کر کے گھر میں آتے تو فورا سنتیں پڑھنے کھڑے ہوتے۔اور نما ز سنت پڑھ کر پھر اور کوئی کام کرتے۔ان کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی یہی شہادت دی۔اور ان کے بعد حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اور ان کے بعد صاحبزادہ میر محمد اسحاق صاحب نے اور پھر حضرت اقدس (علیہ السلام ) کے پرانے خادم حافظ حامد علی صاحب ( آج مرحوم )