سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 636 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 636

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۳۶ حصہ پنجم فرمایا۔میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی۔جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر لکھی ہوئی ہے۔اور وہ دعا یہ ہے۔يَارَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي وَمَزِّقُ أَعْدَانَكَ وَأَعْدَائِي وَانْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرُ عَبْدَكَ وَاَرِنَا أَيَّامَكَ وَشَهِّرُ لَنَا حُسَامَكَ وَلَا تَذَرُ مِنَ الكَافِرِينَ شَرِيرًا - اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔پھر فرمایا۔ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اُس کے ماموروں کی راہ میں جولوگ روک ہوتے ہیں ان کو ہٹا دیا کرتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کے دن ہیں۔ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح ان امور کو ظاہر تذکره صفحه ۴۲۶ ، ۴۲۷ مطبوعه ۲۰۰۴ء) کر رہا ہے۔