سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 627
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعائن اور اُسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جاتارہے گا۔اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بدکلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی خدا! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔(۱۸) رفع غم وعطائے بیکراں کی دُعا ( ترجمه عربی عبارت) قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اذْهَبَ عَنِّى الْحَزَنَ و أَعْطَانِي مَالَمُ يُعْطَ اَحَدٌ مِّنَ الْعَالَمِينَ۔ترجمہ۔تو کہہ کہ تمام تعریف اللہ کو ہے جس نے مجھ سے غم دور کر دیا۔اور مجھے وہ کچھ دیا جو تمام مخلوقات میں سے اور کسی کو نہیں دیا۔تذکرہ صفحہ ۱۷۶ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) (۱۹ تا ۲۲) رَبِّ أَرِنِى كَيْفَ تُحْيِ الْمَوْتَى۔رِبِّ اغْفِرُ وَارْحَمُ مِّنَ السَّمَاءِ۔رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرًا لُوَارِثِينَ - رَبِّ اَصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ۔رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِين ترجمہ۔اے میرے رب ! مجھے دکھلا کہ تو کیونکر مردوں کو زندہ کرتا ہے۔اے میرے رب ! مغفرت فرما اور آسمان سے رحم کر۔اے میرے رب ! مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے۔اے میرے رب ! اُمت محمدیہ کی اصلاح کر۔اے ہمارے رب ! ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے۔اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔(۲۴۲۳) حضرت ام المومنین کی صحت کی دعا حضرت ام المومنین علیها السلام کی طبیعت ۳ جنوری ۱۹۰۱ء کو کسی قدر نا ساز ہوگئی تھی۔اس کے متعلق حضرت اقدس نے سیر کے وقت فرمایا کہ چند روز ہوئے میں نے