سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 626 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 626

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۶ ہیں ان سے اے میرے رب مجھے زنداں بہتر ہے۔اے میرے خدا مجھ کو میرے غم سے نجات بخش۔اے میرے خدا! اے میرے خدا! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تیرے بخششوں نے ہم کو گستاخ کر دیا لے (براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد اصفحه ۶۶۲، ۶۶۳ حاشیه در حاشیه نمبر۴) (۱۳ تا ۱۶) مختلف دعائیں رِبِّ اغْفِرُ وَارْحَمُ مِّنَ السَّمَاءِ۔رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُا لُوَارِثِينَ۔رَبِّ اَصلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ۔رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْن۔ترجمہ۔اے میرے رب مغفرت فرما اور آسمان سے رحم کر۔اے میرے ربّ مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو خیر الوارثین ہے۔اے میرے رب امت محمدیہ کی اصلاح کر۔اے ہمارے رب ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔(۱۷) بعض بد زبان اقربا کے متعلق دُعا ( تذکره صفحه ۳۷ مطبوعه ۲۰۰۴ء) فَغَلَّقْتُ الْاَبْوَابَ وَدَعَوْتُ الرَّبِّ الْوَهَّابَ۔وَطَرَحُتُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَ خَرَرْتُ أَمَامَهُ سَاجِدًا۔۔۔۔۔۔وَقُلْتُ يَارَبِّ يَارَبِّ انْصُرُ عَبْدَكَ وَاخْذُلُ أَعْدَانَكَ - اسْتَجِبْنِي يَا رَبِّ اسْتَجِبْنِي إِلَامَ يُسْتَهْزَأُبِكَ وَبِرَسُولِكَ۔وَحَيَّامَ يُكَذِّبُونَ كِتَابَكَ وَيَسُبُّونَ نَبِيَّكَ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا مُعِيْنُ۔پس میں نے دروازوں کو بند کر لیا اور خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ میں گر کر دعا کی۔۔۔۔۔اور کہا کہ اے میرے رب ! اپنے بندہ کی نصرت فرما اور دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر۔اے میرے رب ! میری لے یہ الفاظ بطور حکایت عن الغیر ہیں۔جن میں بعض ناسپاس لوگوں کی حالت کا نقشہ کھینچا گیا ہے کہ جو شَرُّ الَّذِينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ کا مصداق ہیں۔وَاللهُ أَعْلَمُ۔خاکسار مرتب