سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 625 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 625

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۵ سنی۔جوایمان کی طرف بلاتا ہے اور ایک چمکتا ہوا چراغ ہے۔سو ہم ایمان لائے (ان تمام پیشگوئیوں کو تم لکھ لو۔کہ وقت پر واقع ہوں گی )۔(۵) برکات تامہ کی دعا پہلے اس سے چند مرتبہ الہامی طور پر خدا تعالیٰ نے اس عاجز کی زبان پر یہ دعا جاری کی تھی کہ رَبِّ اجْعَلْنِي مُبَارَكًا حَيْثُمَا كُنْتُ یعنی اے میرے رب مجھے ایسا مبارک کر کہ ہر جگہ کہ میں بود و باش کروں برکت میرے ساتھ رہے۔پھر خدا نے اپنے لطف و احسان سے وہی دعا جو آپ ہی فرمائی تھی قبول فرمائی۔اور یہ عجیب بندہ نوازی ہے کہ اوّل آپ ہی الہامی طور پر زبان پر سوال جاری کرنا اور پھر یہ کہنا کہ تیرا سوال منظور کیا گیا ہے۔“ ( براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد اصفحہ ۶۲۱) (۶ تا ۱۲ ) رِبِّ اغْفِرْ وَارْحَمُ مِّنَ السَّمَاءِ۔رَبُّنَا عَاجٌ رَبِّ السِّجْنُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا يَدْعُونَنِى إِلَيْهِ۔رَبِّ نَجِّنِي مِنْ غَمِّى إِيْلِى إِيْلَى لِمَا سَبَقْتَنِی - کرم ہائے تو مارا کرد گستاخ۔اے میرے رب میرے گناہ بخش اور آسمان سے رحم کر۔ہمارا رب عاجی ہے (اس کے معنی ابھی تک معلوم نہیں ہوئے )۔جن نالائق باتوں کی طرف مجھ کو بلاتے عاج کا لفظ یا تو جا میں سے اسم فاعل کا صیغہ ہے۔جس کے معنی ہیں ایک طرف سے دوسری طرف رُخ پھیر لینا۔پس اس صورت میں یہ مخالفین کے اعتراض کا جواب ہے کہ یہ منصب سادات میں سے کسی معروف و مشہور شخص کو ملنا چاہیے۔اور عج کا اسم فاعل بھی ہو سکتا ہے جس کے معنے بلند آواز سے پکارنے کے ہیں۔اور اس صورت میں اس کا مفہوم یہ ہوگا کہ ہمارا رب اپنے روشن نشانات کے ذریعہ سے بلند آواز کیساتھ دنیا کو اپنے داعی کی طرف بلا رہا ہے۔خاکسار۔مرتب