سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 624 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 624

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۴ نوٹ۔یہ دعا جو الہامی دعا ہے آپ کی پاکیزہ فطرتی اور مطہر زندگی کا ثبوت ہے۔(۲) ایک خطرناک مرض سے شفا پانے کی دُعا ۱۸۸۰ء کے قریب آپ قولنج زحیری میں مبتلا ہوئے اور سولہویں دن حالت سخت نازک ہوگئی تین مرتبہ بین سنائی گئی آپ فرماتے ہیں تمام عزیزوں کے دل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج شام تک یہ قبر میں ہو گا تب ایسا ہوا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی اور وہ یہ ہے۔سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ العَظِيمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ (۳) ایک مدقوق کی صحت کے لئے دعا لالہ ملا وامل ساکن قادیان جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں اپنی جوانی کے ایام سے حاضر ہوتے رہے ہیں اور اس وقت تک زندہ ہیں وہ اسی عہد شباب میں سخت بیمار ہو گئے اور دق کا عارضہ سمجھا گیا وہ حضرت کی خدمت میں مضطرب ہو کر آیا اور بیقراری سے رویا۔آپ کا دل اس کی عاجزانہ حالت سے پگھل گیا اور حضرت احدیت کے حضور آپ نے دعا کی اس دعا کے جواب میں یہ الہام ہوا قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَّسَلَامًا - (۴) جماعت مومنین کی دُعا رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيمَان - وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ وَسِرَاجًا مُّبِيرًا - اَمْلُو۔( براہین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۴۲ حاشیه در حاشیہ نمبر۔روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۸) ( ترجمہ ) اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز