سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 623
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السا ۶۲۳ حصہ پنجم الہامی دعائیں اب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض ان دعاؤں کا ذکر کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو بذریعہ وحی تسلیم فرمائیں۔یا د رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی یہی ایک سنت قدیم ہے کہ بعض اوقات وہ اپنے انبیاء علیہم السلام اور مخلص بندوں کو بعض دعائیں بذریعہ وحی والہام تسلیم کرتا ہے اور ایسی دعا ئیں یقیناً قبولیت کا اثر لے کر آتی ہیں۔چنانچہ قرآن شریف میں انبیاء علیہم السلام کی دعائیں موجود ہیں اور صحفِ سابقہ میں بھی وہ دعائیں ملتی ہیں جو ان نبیوں کو وقتاً فوقتاً بذریعہ وحی سکھائی گئیں۔ان دعاؤں سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کوسکھائی گئیں بعض وہ دعائیں ہیں جو قرآن کریم میں بھی آئی ہیں اور بعض اُن کے سوا بھی ہیں۔ان دعاؤں سے بھی حضرت اقدس کی پاکیزہ فطرت اور مطہر زندگی کا پتہ لگتا ہے اب میں بغیر کسی مزید توضیح و تمہید کے ان دعاؤں کو درج کرتا ہوں۔وَبِاللهِ التَّوْفِيقِ۔(۱) طہارت باطنی کی دعا ۱۸۷۴ء کے قریب کی بات ہے کہ آپ نے ایک رویا میں مولوی عبد اللہ غزنوی کو دیکھا ( یہ رویا مفصل تذکرہ ص ۷ اپر در بیج ہے ) تین فرشتے آسمان سے اترے اور زمین پر مولوی صاحب موصوف کے ساتھ بیٹھ گئے تب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو چار پائی پر بیٹھے ہوئے تھے ان سب سے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں تم آمین کہو اور آپ نے دعا کی ( جو الہاما اسی حالت رویا میں سکھائی گئی ) رَبِّ اذْهَبُ عَنِّى الرِّجْسَ وَطَهِّرُنِي تَطْهِيرًا ترجمہ۔اے میرے رب مجھ سے ناپا کی کو دور رکھ اور مجھے بالکل پاک کر دے۔حضرت فرماتے ہیں کہ وہی ایک رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے تمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہوگئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہوسکتی۔تذکره صفحه ۲۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء