سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 622
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۲ حصہ پنجم کی بات نہیں یہی حقیقت ہے ہاں وہ شخص جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کا سرے سے انکار کرتا ہے اس کا معاملہ الگ ہے لیکن جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو صادق اور خدا کا مامور ومرسل یقین کرتا ہے پھر اگر وہ اولاد کے متعلق اعتراض کرتا ہے تو وہ بد بخت ہے اولاد کے لئے دعاؤں میں ایک پہلو خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت کا بھی ہے۔آپ نے جب اولاد کے لئے مطہر، مزکی ، ہادی و رہنما اور متقی ہونے کی دعائیں کی ہیں تو اس سے آپ کے اس مقام کی طرف بھی رہنمائی ہوتی ہے۔جو تقرب الی اللہ طہارت نفس اور مہدی ہونے کا تھا۔میں نے ان دعاؤں کو بھی بہت مختصر کر کے لکھا ہے ورنہ آپ کے کلام میں نظم و نثر میں ذریت طیبہ کے لئے دعاؤں کا بہت بڑا سلسلہ ہے اور آپ ان کو شعائر اللہ اور آیات اللہ یقین کرتے تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلَّمُ