سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 621
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۱ وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا حصہ پنجم خدا تعالیٰ کے کلام میں جب یہ بشارت تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ کی روح میں یہ جوش تھا کہ خدا کی باتیں پوری ہوں ورنہ اپنی ذات میں حضرت اقدس دنیا اور اس کی مالوفات سے بے نیاز تھے جیسا کہ میں بتا چکا ہوں فرمایا کام کیا عزت سے ہم کو شہرتوں سے کیا غرض گر وہ ذلت سے ہو راضی اس پہ سو عزت نثار ہم اسی کے ہو گئے ہیں جو ہمارا ہو گیا چھوڑ کر دنیائے دوں کو ہم نے پایا وہ نگار اسی طرح پر اولاد کے لئے آپ نے دعا کی کہ یہ مرجع شہاں ہوں ایک نادان دنیا طلبی کی دعا قرار دے سکتا ہے مگر حقیقت یہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے جو آپ کو بشارت دی تھی کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔تو یہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی دعا ہے آپ کی اولاد کے حق میں دعاؤں کو غور سے پڑھو اور بار بار پڑھو تو معلوم ہوگا کہ آپ نے اولاد کے لئے متقی۔حق پر نثار ہونے والے۔مولی کے یار۔ہادی جہاں۔بخت جاودانی اور فیض آسمانی پانے والے۔رشید۔معزز۔شیطان کے تسلط سے محفوظ۔قرب الہی پانے کی دعائیں کی ہیں اور بالآخر یہ دعا کی ہے کہ جو کچھ مجھے دیا ہے وہ سب ان کو دے۔اولاد کے متعلق دعاؤں کی حقیقت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب انسان ان مبشرات اور الہامات کو پڑھتا ہے جو اولاد کے متعلق حضرت مسیح موعود پر نازل ہوئے۔ایک تاریک اندرون انسان جس پر تاریکی کے جذبات غالب ہیں وہ کینہ اور بغض کے بخارات سے متاثر ہو کر اعتراض کرتا ہے اس موعود اولاد میں سے ہر ایک کے متعلق جدا جدا مبشرات ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعے اور ان کی اولاد کے ذریعہ سے ایک عظیم الشان نسل کی بنیا درکھنے کا وعدہ فرمایا اور وہ دینیائی رہنمائی اور ہدایت کے لئے مخصوص ہو چکے ہیں ، ان پر اعتراض براہِ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہی نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھی حملہ ہے۔یہ محض خوش عقیدگی