سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 611 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 611

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۱۱ حصہ پنجم پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہم ہوگا اور دل کا حلیم۔اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا لے (۱) یہ عبارت کہ خوبصورت پاک لڑکا۔۔۔جو آسمان سے آتا ہے یہ تمام عبارت چند روزہ زندگی کی طرف اشارہ ہے۔کیونکہ مہمان وہی ہوتا ہے جو چند روز رہ کر چلا جاوے۔اور دیکھتے دیکھتے رخصت ہو جاوے۔اور بعد کا فقر مصلح موعود کی طرف اشارہ ہے اور اخیر تک اس کی تعریف ہے۔ہمیں فروری کی پیشگوئی دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی۔جو غلطی سے ایک سمجھی گئی۔اور پھر بعد میں۔الہام نے اس غلطی کو رفع کر دیا۔(مکتوب ۴ دسمبر ۱۸۸۸ء بنام حضرت خلیفة المسح اول) (ب) بذریعہ الہام صاف طور پر کھل گیا ہے کہ مصلح موعود کے حق میں جو پیشگوئی ہے وہ اس عبارت سے شروع ہوتی ہے۔کہ اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔پس مصلح موعود کا نام الہامی عبارت میں فضل رکھا گیا۔اور نیز دوسرا نام اس کا محمود اور تیسرا نام بشیر ثانی بھی ہے۔اور ایک الہام میں اس کا نام 66 ( سبز اشتہار صفحه ۲۱ حاشیه ) فضل عمر ظاہر کیا گیا ہے۔‘“ نوٹ۔اس الہامی فقرہ کے مطابق مصلح موعود کی پیدایش سے پہلے اگست ۱۸۸۷ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔جو چند روزہ زندگی گزار کر نومبر ۱۸۸۸ء میں اس دنیا کو چھوڑ گیا۔اور اپنے خدا سے جاملا۔اور اس پیشگوئی کے اس فقرہ کے مطابق کہ اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئیگا۔اس کے بعد وہ لڑکا پیدا ہوا۔جس کا نام اس پیشگوئی میں فضل رکھا گیا تھا۔اور جس کا دوسرا نام الہام الہی نے محمود اور تیسرا نام بشیر ثانی بتایا تھا۔اور جس کا نام فضل عمر ظاہر کیا گیا تھا۔آپ کی پیدائش ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو ہوئی۔اور ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو منصب خلافت سے سرفراز فرمایا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ - خاکسار مرتب