سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 607
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۰۷ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی کا مصداق اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس پیشگوئی کا ذکر فرماتے ہوئے لکھتے ہیں:۔مسیح موعود کی خاص علامتوں میں سے یہ لکھا ہے کہ۔۔۔۔۔وہ بیوی کرے گا اور اس کی اولاد ہوگی۔۔۔۔۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خدا اس کی نسل میں سے ایک شخص کو پیدا کرے گا جو اس کا جانشین ہوگا اور دین اسلام کی حمایت کرے گا جیسا کہ میری بعض پیشگوئیوں میں خبر آچکی ہے۔“ حصہ پنجم (حقیقۃ الوحی صفحہ ۳۰۷ ۳۱۲۹۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۲۰ و ۳۲۵) حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں ۱۸۸۱ء میں جب کہ اس دوسری شادی کے متعلق وہم و گمان بھی نہ تھا بلکہ آپ بعض اعراض اور امراض کی وجہ سے ضعیف اور کمزور تھے اور قریب ہی وہ زمانہ گذر چکا تھا کہ آپ پر مرض دق کا حملہ ہوا تھا اور فرماتے ہیں کہ باعث گوشہ گزینی اور ترک دنیا کے انتظامات تاہل سے دل سخت کا رہ تھا اور عیالداری کے وجہ سے طبیعت متنفر تھی اس حالت پر ملالت کے تصور کے وقت یہ الہام ہوا تھا۔(۱) إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَسِيْنٍ - یعنی ہم تجھے ایک حسین لڑکے کے عطا کرنے کی خوشخبری دیتے ہیں۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۰۰) (۲) الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصِّهْرَ وَ النَّسَبَ۔ترجمہ۔وہ خدا سچا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود تمہارے نسب کو شریف بنایا۔جو فارسی خاندان اور سادات سے معجون مرکب ہے۔( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۷۲ ۲۷۳)