سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 605 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 605

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۳۶/۱۹) اولاد کے حق میں دعائیں ہرانسان اپنی فطرت میں بقائے نوع کا جذبہ لے کر آتا ہے اور یہ ایک فطرتی اور طبعی تقاضا ہے لیکن انبیاء علیہم السلام اور ان کے خلفاء ونواب اور اولیاء وصلحائے امت کے اندر یہ جذ بہ دوسرے رنگ میں کارفرما ہوتا ہے جیسے ان کی زندگی بظاہر شان میں عام انسانوں کی ہی طرح ہوتی ہے اور باوجود اس کے بھی عوام سے ممتاز ہوتی ہے ان کی ہر حرکت وسکون ہر قول و فعل محض خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اولاد کے متعلق ان کی خواہش اور تمنا ئیں بقائے نام یا وارث جایداد کے مقاصد کو لئے ہوئے نہیں ہوتی ہیں بلکہ وہ ان علوم آسمانی اور مز کی انسان کے ورثاء کے لئے ہوتی ہیں جولوگوں کے نفوس کو پاک کرتے ہیں اور اُن پر اُن کی زندگی کے مقصد حقیقی کو پیش کر کے اُس کے حصول کے راستوں پر چلاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی زندگی کا ایک تھا زمانہ گوشہ نشینی میں گزرا ہے باوجود یکہ آپ کی شادی آغاز شباب میں ہو گئی تھی لیکن دو صاحبزادوں کے پیدا ہو جانے کے بعد آپ خلوت نشین ہو کر اہلی زندگی سے بالکل علیحدہ ہو چکے تھے اسی زمانہ میں خدا تعالیٰ کی متواتر وحی نے آپ کی دوسری شادی کی بشارتیں دیں اور آپ ہی اس کے اہتمام و انصرام کا ذمہ لینے کی بھی بشارت دی اور یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ آنحضرت نے اس امت میں آنے والے مسیح موعود کے لئے شادی اور اُس شادی کی اولا د کو ایک نشان قرار دیا تھا۔میں اس جگہ ان امور پر تفصیل سے نہیں لکھ سکتا جو صاحب چاہیں وہ سیرت حضرت ام المومنین کو پڑھیں جو عزیز مکرم محمود احمد عرفانی نے حال میں لکھی ہے۔میں اولاد کے متعلق دعاؤں کو درج کرنے سے پہلے یہ ایک تمہیدی نوٹ ان دعاؤں کے سمجھنے اور غور کرنے کے لئے لکھتا ہوں اور وہ بھی نہایت اختصار کے ساتھ حضرت اقدس کے کلمات کا اقتباس دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کی حصہ پنجم