سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 604 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 604

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۰۴ اللہ تعالیٰ کی محبت اور ذات باری کے ساتھ وفاداری اس پر توکل کا جذبہ اس قدر غالب ہے کہ الفاظ اس کیفیت کو بیان نہیں کر سکتے۔ان دعاؤں میں آنے والے عذابوں سے پناہ مانگی ہے وہ عذاب جن کی نظیر زمانہ سابقہ میں نہیں ملتی اور آج حرب عمومی نے اس تمام کیفیت کو جو آج چالیس سال پیشتر زلزلہ کے رنگ میں آپ پر واضح کی گئی تھی نمایاں کر دیا ہے ایک جاہل سے جاہل اور نجمی سے نبی انسان بھی اس کا انکار نہیں کر سکتا کہ کس قدر عظمت اور شان کے ساتھ یہ قہری بجلی ظاہر ہورہی ہے ان دعاؤں میں بعض عظیم الشان پیشگوئیاں بھی ہیں جن کو پورا ہوتے ہوئے ہم دیکھ رہے ہیں مثلاً یہ بھی پایا جاتا ہے کہ آپ نے اس عذاب کے اپنی زندگی کے بعد آنے کے لئے دعا کی ہے اور اس کی کامل تجلی آپ کے بعد ہو گی۔چنانچہ فرماتے ہیں۔اے مرے پیارے! یہی میری دُعا ہے روز و شب گود میں تیری ہوں ہم اُس خونِ دل کھانے کے دن اور پھر ان دعاؤں پر غور و فکر کرنے سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ قہری نشان اسلام کی ترقی اور شوکت و جلال کے لئے ایک پیش خیمہ ثابت ہوں گے جس جس قدر کوئی ان دعاؤں اور اشعار پر غور کرے گا اسی قدرحقائق اور علوم کا ایک سمندر موجیں مارتا ہوا اسے نظر آئے گا اور خلاصہ کے طور پر اسے اعتراف کرنا پڑے گا کہ وہ شخص جس کے قلب سے یہ دعائیں نکل رہی ہیں وہ ایک عارف باللہ اور مزکی نفس وجود ہے جو خدا تعالیٰ کے حضور نہایت قرب کا مقام رکھتا ہے اور اسے جو غم وفکر ہے وہ صرف اسلام کی ترقی اور دنیا کی فلاح کا فکر ہے وہ فلاح جو خدا تعالیٰ میں ہو کر ملتی ہے اور جو اسلام کی ہدایتوں پر عمل کرنے میں مخفی ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلَّمُ حصہ پنجم