سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 600 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 600

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۰۰ فاسقوں اور فاجروں پر وہ گھڑی دُشوار کچھ ہے جس سے قیمہ بن کے پھر دیکھیں گے قیمہ کا بگھار خوب کھل جائیگا لوگوں پہ کہ دیں کس کا ہے دیں پاک کر دینے کا تیرتھ کعبہ ہے یا ہردوار وجی حق کے ظاہری لفظوں میں ہے وہ زلزلہ لیک ممکن ہے کہ ہو کچھ اور ہی قسموں کی مار ہی ہو پر وہ نہیں رکھتا زمانہ میں نظیر فوق عادت ہے کہ سمجھا جائے گا روز شمار جو طاعوں ملک میں ہے اسکو کچھ نسبت نہیں اُس بلا سے وہ تو اک حشر کا نقش و نگار ہے وقت ہے تو بہ کرو جلدی مگر کچھ رحم ہو! شست کیوں بیٹھے ہو جیسے کوئی بی کر کوکنار پی تم نہیں لوہے کے کیوں ڈرتے نہیں اس وقت سے جس سے پڑ جائینگی اک دم میں پہاڑوں میں بغار وہ تباہی آئے گی شہروں پر اور دیہات پر مثل کوئی زینہار جس کی دنیا میں نہیں ہے ایک دم میں غم کدے ہو جائینگے عشرت کدے شادیاں کرتے تھے جو پیٹیں گے ہو کر سوگوار وہ جو تھے اُونچے محل اور وہ جو تھے قصرِ بریں پست ہو جائینگے جیسے پست ہو اک جائے غار ایک ہی گردش سے گھر ہو جائیں گے مٹی کا ڈھیر۔جس قدر جانیں تلف ہوں گی نہیں ان کا شمار