سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 589
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۸۹ پر ہے دن بہت ہیں سخت اور خوف و خطر در پیش یہی ہیں دوستو اُس یار کے پانے کے دن دیں کی نصرت کے لئے اک آسماں پر شور ہے اب گیا وقت خزاں آئے ہیں پھل لانے کے دن چھوڑ دو وہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں اب تو ہیں اے دل کے اندھو دیں کے گن گانے کے دن خدمتِ دیں کا تو کھو بیٹھے ہو بغض و کہیں سے وقت اب نہ جائیں ہاتھ سے لوگو! یہ پچھتانے کے دن (۳۰/۱۳) انعامات الہیہ کا شکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی دعاؤں میں اللہ تعالیٰ کے احسانات کا ہمیشہ شکر کرتے اور اس کی قدرتوں اور اعجاز نمائیوں کے اظہار میں رطب اللسان رہتے۔ذیل میں میں جو دعائیں درج کر رہا ہوں یہ آپ کی ایک طویل نظم کے اجزا ہیں۔اے خدا اے کارساز و عیب پوش و کردگار اے مرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار رکس طرح تیرا کروں اے ڈوا لیکن شکر و سپاس بدگمانوں وہ زباں لاؤں کہاں سے جس سے ہو یہ کاروبار سے بچایا بچایا مجھ کو خود بن کر گواہ کر دیا دشمن کو اک حملہ سے مغلوب اور خوار کام جو کرتے ہیں تیری رہ میں پاتے ہیں جزا مجھ سے کیا دیکھا کہ یہ لطف و کرم ہے بار بار حصہ پنجم