سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 584
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۸۴ (۲۶/۹) فارسی کلام میں سے کچھ اسی سلسلہ میں آپ کے فارسی کلام میں سے بھی کچھ نمونے اسی موضوع پر پیش کر دیئے جاتے ہیں۔اے خداوند رہنمائے جہاں صادقاں را ز کا زباں برہاں آتش افتاد در جہاں ز فساد (۲۷/۱۰) امر فیصل کی دُعا الغیاث اے مغیث عالمیاں سے (1) اے خدا اے مالک ارض و ہے سما اے پناہ حزب خود در ہر بلا (۲) اے رحیم و دست گیر و رہنما ایکه در دست تو فصل است و قضا (۳) سخت شورے اوفتاد اندر زمین رحم گن برخلق اے جاں آفریں (۴) امر فیصل از جناب خود نما تا شود قطع نزاع و فتنه با لے ترجمہ اشعار۔اے خدا تو دنیا کا رہنما ہے۔( تیرے حضور میری دعا ہے ) کہ صادقوں کو کا ذبوں سے چھڑا دے۔دنیا میں فساد کی آگ پھیل رہی ہے اے دنیا کے فریاد رس تجھ سے ہی فریاد ہے۔(۱) اے زمین و آسمان کے مالک اے میرے خدا۔تو ہی اپنے گروہ (حزب اللہ ) کی ہر بلا سے پناہ گاہ ہے۔(۲) اے رحیم ، اے دستگیر ، اے رہنما۔تیرے ہی قبضہ قدرت میں فصل اور قضا ہے۔(۳) زمین میں سخت شور برپا ہے۔اے جان آفریں اپنی مخلوق پر رحم فرما۔(۴) اپنی جناب سے ایک فیصلہ کن امر نازل فرما۔جس سے ہر قسم کے فتنے اور جھگڑے بند ہو جائیں۔