سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 554 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 554

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۵۴ حصہ پنجم (۱۶) تمام قوموں کی ہدایت کے لئے دعا کہ اے خداوند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش که تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اس کے حکموں پر چلیں۔تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جائیں کہ جو بچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں۔اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہو سکتی ہے۔بلکہ بچے راست باز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں بالخصوص قوم انگریزی جنہوں نے ابھی تک اس آفتاب صداقت سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی اور جس کی شائستہ اور مہذب اور بارہم گورنمنٹ نے ہم کو اپنے احسانات اور دوستانہ معاونت سے ممنون کر کے اس بات کے لئے دلی جوش بخشا ہے کہ ہم اُن کے دنیا و دین کے لئے جوش سے بہبودی و سلامتی چاہیں تا ان کے گورے و سپید منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں بھی نورانی و منور ہوں فَنَسْئَلُ اللهَ تَعَالَى خَيْرَهُمُ فِى الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ - اَللّهُمَّ اهْدِهِمْ وَ اَيْدُهُمْ بِرُوحٍ مِّنْكَ وَاجْعَلُ لَّهُمْ حَظًّا كَثِيرًا فِي دِينِكَ وَ اجْذِبُهُمْ بِحَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ لِيُؤْمِنُوا بِكِتَابِكَ وَ رَسُولِكَ وَ يَدْخُلُوا فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا۔آمین ثم آمين وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين - اس دعا میں آپ نے جہاں تمام اقوام کے متعدد دلوں کے ہدایت یاب ہونے کی تمنا کی ہے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا ہے کہ ہر قسم کی سعادت ، برکت اور خوشحالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر ایمان لانے سے ملتی ہے اور سب سے عجیب اور قابل غور یہ امر ہے کہ آپ نے کس جرات اور دلیری کے ساتھ حکومت وقت کے لئے بھی قبول اسلام کی دعا فرمائی ہے۔حکومت وقت کی لوگ جھوٹی خوشامد کرتے ہیں مگر یہ خیر خواہ خلق وجود حکومت کے لئے اپنے دل میں وہ جوش رکھتا ہے جو پسندیدہ خدا ہے ان کے لیے وہ اسی چیز کو پسند کرتا ہے جو اپنے لئے۔اور وہ ایک ہی چیز ہے کہ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں